بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

آرمینیا میں فوج اور حکومت آمنے سامنے وزیراعظم سے استعفیٰ طلب

datetime 25  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یرییوان (این این آئی) آرمینیا میں فوج اور حکومت آمنے سامنے آگئی ہے، فوج نے وزیراعظم سے استفعی مانگ لیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آرمینیا کی مسلح افواج نے وزیر اعظم نکول پشینان اور ان کی حکومت سے

استعفی دینے کا مطالبہ کردیا ہے، وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبے کی بڑی وجہ ناگورنو-کاراباخ تنازعہ ہے، فوج کا الزام ہے کہ انہوں نے ملکی سالمتی کے معاملے پر ٹھوس موقف نہیں اپنایا۔دوسری جانب وزیراعظم آرمینیا نے اپنے بیان میں کہا کہ آرمینیا میں فوجی بغاوت کی کوشش مسترد کرتے ہیں، فوج سے کشیدہ حالات کے باعث آرمینیا کے وزیراعظم نے چیف آف جنرل اسٹاف کونکال دیا ہے۔چار روز قبل ملک بھر میں وزیر اعظم نکول پشینان کے خلاف ہزاروں افراد نے ریلی نکالی تھی اور ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔ان مظاہروں کی ابتدا گذشتہ سال نومبر میں ہمسایہ ملک آذربائیجان کے ساتھ جنگ بندی پر دستخط کرنے کے بعد شروع ہوئی تھی جس میں آرمینیائی مقبوضہ علاقے پر قبضہ کرلیا تھا۔اس معاہدے سے علیحدگی پسند ناگورنو کاراباخ کے خلاف چھ ہفتوں کے خونی تنازع کا خاتمہ ہوا، لڑائی کے دوران 4،700 سے زیادہ افراد مارے گئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…