اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

سعودی عرب میں مساجد کھول دی گئیں 

datetime 24  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی عرب میں کورونا وائرس کی وجہ سے بند کی گئی سو سے زائد مساجد کھول دی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں کورونا وائرس کیسز بڑھنے کے حوالے سے عارضی طور پر بند کی گئیں 135 میں سے 108 مساجد کھول دی گئی ہیں۔نجی ٹی وی ہم کے مطابق سعودی وزارت مذہبی امور کے مطابق سینیٹائز اور حفظان صحت کے

اقدامات پر 108 مساجد کو دوبارہ کھولا گیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت برائے مذہبی امور نے مزید کہا کہ 6 سعودی صوبوں میں 10 مساجد میں 11 کورونا کیسز سامنے آئے تھے۔قبل ازیں سعودی عرب کے وزیر اسلامی امور، دعوت ورہنمائی ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے کرونا وبا سے نمٹنے کے سرکاری مشن میں تعاون کرتے ہوئے مساجد میں تمام دعوتی سرگرمیاں معطل کر دیں اور آئندہ سارے دعوتی پروگرام آن لائن چلانے کا حکم دیا تھا۔سعودی عرب کے وزیر اسلامی امور کے مطابق نمازوں کے اوقات اور مساجد کھولنے اور بند کرنے کے حوالے سے متعدد پابندیاں لگا دیں تھیں۔وزیر اسلامی امور نے پابندی لگائی کہ اذان اور تکبیر کے درمیان کا وقفہ دس منٹ سے زیادہ کا نہ ہو، البتہ فجر میں نماز اور اذان کا وقفہ بیس منٹ تک کا رہے گا، جب کہ مساجد اذان پر کھلیں گی اور نماز کے دس منٹ بعد بند کردی جائیں گی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…