جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

برسوں تک اولاد کیلئے ترسنے والی خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش

datetime 23  فروری‬‮  2021 |

نائیجریا (این این آئی)نائیجریا میں ایک 49 سالہ خاتون نے 6 بچوں کو جنم دیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیکنیس ڈورس لیوی ولن نے 4 لڑکیوں اور 2 لڑکوں کو 9 فروری کو جنم دیا۔ خاتون کی شادی 1994 میں ہوئی تھی اور برسوں تک یہ جوڑا بچوں کے لیے ترستا رہا تھا

اور 21 سال بعد 2015 میں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی۔خاتون نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جڑواں بچوں کی پیدائش مقامی روایتی طریقہ علاج جیسے مساج اور جڑی بوٹیوں کے استعمال کا نتیجہ تھی۔انہوں نے کہا کہ 6 بچوں کی پیدائش میں ان روایتی ادویات کے استعمال کا نتیجہ ہوسکتی ہے۔یانگو نامی قصبے میں رہائشی اس جوڑے نے بتایا کہ وہ 8 بچوں کی پیدائش پر خدا کے شکر گزار ہیں جس کے لیے انہیں برسوں تک انتظار کرنا پڑا۔انہوں نے بتایا کہ 6 بچوں کی پیدائش کے لیے آپریشن کی ضرورت نہیں پڑی اور ان کی پیدائش قدرتی طریقے سے ہوئی۔خاتون کے مطابق انہوں نے کبھی 8 بچوں کے بارے میں نہیں سوچا تھا مگر وہ مزید بچوں کے لیے بھی تیار ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…