اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

امریکی مسافر طیارے میں دوران پرواز آگ لگ گئی، طیارے کا ملبہ آس پاس کی آباديوں پر جا گرا

datetime 21  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آن لائن) امریکی ایئرلائن کا طیارہ اس وقت خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا جب دوران پرواز اس کے انجن میں آگ لگ گئی۔ ڈينور انٹرنيشنل ائيرپورٹ پر ہنگامی لينڈنگ سے قبل طیارے کا ملبہ آس پاس کی آباديوں پر جا گرا۔ عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ایئر لائن کے مسافر طیارے بوئنگ 777-200 نے ڈینور ایئرپورٹ سے اڑان بھری تو اچانک جہاز کے

ایک انجن میں آگ بھڑک اٹھی۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق طیارے کے انجن میں آگ لگی ہوئی تھی اور وہ اسی دوران پرواز پر بھی تھا۔ اس طیارے کو اڑتا ہوا متعدد افراد نے دیکھا۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق کپتان نے اس موقع پر اپنے ہوش و حواس کو قابو میں رکھا اور آگ لگے ہوئے جہاز کو انتہائی مہارت سے واپس ڈینور ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا۔ امریکی ایئرلائن کے طیارے میں عملے سمیت 338 افراد سوار تھے جو خوش قسمتی سے محفوظ رہے ہیں۔ ایئر لائن حکام نے آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دوران پرواز جہاز سے گرنے والے ملبے کی ویڈیوز بھی منظر عام پر آئی ہیں۔ یونائٹڈ فلائیٹ 328 ڈ?نور سے ہونولولوکے لئے روانہ ہوئی تھی۔ آک مسافر نے طیارے کی کھڑکی سے جلتے ہوئے انجن کی وڈیو بنائی۔ جیسے ہی طیارے کے پہیے زمین پر لگے تو مسافر خوشی سے چیخنے لگے۔‎



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…