اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

شمالی کوریا کی خاتون اول کی زندگی کے حیران کن رازسامنے آگئے

datetime 21  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)شمالی کوریا کے مرد آہن کم جونگ ان اپنی متنازع حرکتوں کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں مگر ان کی اہلیہ کے بارے میں بہت کم معلومات سامنے آئی ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کی خاتون اول ری سول جوایک نوجوان دو شیزہ ہیں، ری سول جو کے

اثاثوں کی مالیت 5 ارب 60 کروڑ ڈالر ہے۔ ان کے پاس دنیا کے مشہور اور انتہائی مہنگے فیشن ڈیزائنرز کے تیار کردہ ملبوسات کا وسیع ذخیرہ ہے۔ وہ انتہائی پرتعیش زندگی گذارتی ہیں۔ وہ مہنگے مشروبات پیتی ہیں۔ پرتعیش لگژری پرائیویٹ ہوائی جہاز استعمال کرتی ہیں۔ ملک کے اندر ان کے کئی پرتعیش محلات ہیں تاہم وہ اپنے شوہر کی پالیسیوں اور ان کے حدود سے تجاوز اقدامات میں کوئی خاص دلچسپی نہیں لیتیں۔شمالی کوریا میں ایک طرف مفلوک الحال عوام ہیں جو بدترین غربت، بھوک اور افلاس سیدوچار ہیں اور دوسری طرف حکمراں خاندان کی لا متناہی عیش وعشرت کی زندگی ہے۔ خاتون اول کی عیش کا اندازہ اس امر سے لگایا جاسکتا ہے کہ ان کے پہناووں میں شانیل جیسے عالمی برانڈ کے ملبوسات شامل ہیں جن میں سے ایک سوٹ کی قیمت 11 ہزار 200 ڈالر تک ہے۔ رپورٹس کے مطابق شمالی کوریائی خاتون اول کی کلائی پر باندھی گھڑی کی قیمت 84 لاکھ ڈالر ہے۔سابقہ رپورٹس میں بتایا گیا کہ کم جونگ کے ملک میں 17 بیش قیمت محلات ہیں۔ ان میں سے ہرمحل میں 500 میٹر کا ایک رن وے ہے۔ ان کا اپنا ریلوے اسٹیشن اور اپنی املاک تک رسائی کے لیے ٹنل قائم ہیں۔ کم اور ان کی اہلیہ کو ایک ایسی لگژری کشتی میں بھی دیکھا گیا جس کی اونچائی 95 فٹ ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…