جمعہ‬‮ ، 20 مارچ‬‮ 2026 

شادی سے انکار پر لڑکی کو ٹرین کے سامنے پھینک دیا گیا

datetime 21  فروری‬‮  2021 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے کا انتہائی افسوسناک واقعہ منظرعام پر آیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں شادی سے انکار کرنے پر لڑکے نے 21سالہ لڑکی کو چلتی ٹرین کے سامنے دھکا دے دیا جس سے اس کے سر پر شدید چوٹ آئی اور 12 ٹانکے لگانے پڑے۔سی سی ٹی وی کیمروں نے کھر ریلوے اسٹیشن پر پیش آنے والے واقعے کو ریکارڈ کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم لڑکی کو دھکا دینے کے بعد فرار ہوگیا

جسے 12 گھنٹے بعد حراست میں لے لیا گیا اور اس کی شناخت سومیدھ کے نام سے ہوئی ہے۔ایک سینئر پولیس انسپکٹر نے بتایا کہ 2 سال پہلے لڑکا اور لڑکی ایک ہی جگہ پر ملازمت کرتے تھے اور انکے درمیان دوستی بھی تھی۔ لڑکی کو جب معلوم ہوا کہ لڑکا نشے کا عادی ہے تو اس نے خود کو اس سے دور کرلیا۔ اس کے باوجود ملزم لڑکی کو پریشان کرتا رہا۔پولیس کے مطابق لڑکے نے لڑکی کو دھکا دینے سے پہلے اسے قتل کرنے کی بھی دھمکی دی تھی۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…