اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

کویت میں داخلے کی نئی شرائط عائد

datetime 20  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کویت سٹی (این این آئی)کویت میں حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ نئے اقدامات کے ساتھ آج سے غیر ملکیوں کو ملک میں داخلے کی اجازت دے گا۔ یہ بات کویت کی سرکاری نیوز ایجنسی نے بتائی۔ادھر کویت میں شہری ہوا بازی کی انتظامیہ کے مطابق کرونا سے شدید متاثرہ ممالک سے

براہ راست پروازوں کے ذریعے آنے والے افراد 14 روز کے لیے ایک مقامی ہوٹل میں قرنطینہ میں رہنے کے پابند ہوں گے۔ اس مقصد کے لیے کویت مسافرکی ویب سائٹ کے ذریعے اندراج ہو گا۔ ہوٹل میں قیام کے اخراجات مسافر کو خود ادا کرنا ہوں گے۔دیگر ممالک سے آنے والے مسافروں کو کویت مسافرپلیٹ فارم کے ذریعے اندراج کے بعد ایک مقامی ہوٹل میں 7 روز کے لیے قرنطینہ میں رہنا ہو گا۔ مسافر مزید 7 روز کی عرصہ گھر میں قرنطینہ میں رہ کر پورا کریں گے۔اتوار کے روز سے سے نافذ العمل نئے اقدامات صحت سے متعلق حکام کی ہدایات پر سامنے آئے ہیں۔ ان کا مقصد کرونا وائرس کے پھیلا کے اثرات کا مقابلہ کرنا ہے۔ہوٹل میں قرنطینہ کی پابندی سے بعض لوگوں کو استثنا حاصل ہو گا۔ ان میں بیرون ملک علاج کے لیے جانے والے کویتی مریض، بیرون ملک زیر تعلیم کویتی طلبہ، 18 برس سے کم عمر مسافر جو کسی ساتھی کے بغیر ہوں، سفارتی عملہ اور طبی عملہ شامل ہے۔ ان افراد کو قرنطینہ کے پورے 14 روز گھر میں ہی گزارنا ہوں گے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…