نئی دہلی(این این آئی)بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے کئی وزرا اور سیاستدان کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں تیزی آئی ہے اور گزشتہ روز 4700 سے زائد کیسز ایک روز میں رپورٹ ہوئے
جو دو ماہ کے دوران ایک روز میں رپورٹ ہونے سے والے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔ریاست کے ایک وزیر اوم پرکاش دوسری بار کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں اور انہوں نے ٹوئٹر کے ذریعے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی۔اس کے علاوہ 50 سالہ ایم ایل اے میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ وزیر صحت نے بھی خود کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق نیشنل کانگریس پارٹی کے رہنما 52 سالہ امبد گھنسوانگی اور ان کے دو ساتھی وزرا میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ آبی وسائل کے وزیر بھی کورونا میں مبتلا ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل کانگریس پارٹی کے ایک اور سینئر رہنما ایکناتھ اور بی جے پی کے ایک سابق وزیر میں بھی کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ ریاست مہاراشٹرا کے وزیر برائے خوراک راجیندرا شنگنے نے بھی ٹوئٹر کے ذریعے کورونا مثبت آنے کی تصدیق کی۔