اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

جرمن چانسلر اچانک اپنی نشست سے اچھل کرکھڑی  ہوگئیں ، انجیلا میرکل نے ایسا کیوں کیا؟وجہ معلوم ہوگئی

datetime 20  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن (این این آئی )جرمن چانسلرانجیلا میرکل کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر گردش میں ہے۔ چند روز قبل جرمن چانسلر نے پارلیمنٹ میں کرونا وائرس کی وبا کے حوالے سے خطاب کیا تھا۔ خطاب ختم کرنے کے بعد وہ اپنی نشست پر آ کر بیٹھ گئیں۔چند لمحوں بعد اچانک

وہ زور دار طریقے سے اچھل گئیں اور تیزی سے اس ڈائس کی جانب لپکیں جہاں کچھ دیر قبل کھڑے ہو کر انہوں نے خطاب کیا تھا۔ اس بھاگ دوڑ کی وجہ یہ تھی کہ میرکل اپنے چہرے کا حفاظتی ماسک ڈائس پر ہی بھول آئی تھیں۔محض 10 سیکنڈ پر مشتمل اس منظر کے وڈیو کلپ کو صرف ٹویٹر پر ہی 30 لاکھ سے زیادہ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔عر ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے جرمن چانسلر کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے #ہم سب میرکل ہیں کا ٹرینڈ مقبول ہوا۔ اس کا مقصد یہ باور کرانا تھا کہ اس نوعیت کی غلطی ہم میں سے کسی سے بھی ہو سکتی ہے۔خطاب کے بعد میرکل اپنی نشست پر واپس آئیں تو اس موقع پر بہت سے لوگوں نے انہیں متنبہ کیا کہ وہ اپنا ماسک خطاب کے ڈائس پر بھول آئی ہیں۔ اس پر جرمن چانسلر کو فوری احساس ہوا اور وہ بجلی کی سی تیزی سے اپنا ماسک لینے دوڑ پڑیں۔ میرکل نے ماسک اپنے چہرے پر لگایا اوراس معصومانہ غلطی پر مسکرا دیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…