جمعرات‬‮ ، 04 ستمبر‬‮ 2025 

کرونا کی بیماری چھپانے پر سخت سزا کا اعلان ہو گیا

datetime 19  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی( آن لائن )یو اے ای میں اگر کوئی شخص اپنی کورونا کی بیماری طبی اداروں سے چھپائے گا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اماراتی پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے وارننگ دی گئی ہے کہ امارات میں کسی شخص کو کورونا ہونے پر اپنی بیماری کو پوشیدہ رکھنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ اگر کسی میں کورونا کی علامات ظاہر ہوتی ہیں یا اس میں کورونا کی تصدیق ہو جاتی ہے

تو اسے محکمہ صحت کو اطلاع دینی ہو گی یا کسی نجی یا سرکاری طبی مرکز میں جا کر اپنا معائنہ اور علاج کروانا لازمی ہو گا۔پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے سوشل میڈیا اکانٹس پر پیغام دیا گیا ہے کہ کورونا کا مشتبہ یا مصدقہ مریض فوری طور پر وزارت صحت کے ماتحت کسی طبی مرکز یا نجی طبی ادارے میں جا کر اپنی بیماری سے آگاہ کرے تاکہ بروقت علاج میسر آنے سے اس کی زندگی کو خطرات لاحق نہ ہوں اور اس کی وجہ سے دوسرے افراد اس موذی وبا کا شکار نہ ہوں۔پبلک پراسیکیوشن نے خبردار کیا ہے کہ اگر کسی کورونا مریض نے متعلقہ حکام یا اداروں سے اپنی بیماری چھپائی تو اس جرم پر اس پر 50 ہزار درہم کا جرمانہ عائد ہو گا۔2014  کے وفاقی قانون 14 کی شق 32 اور 33 میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر کوئی شخص کسی وبائی مرض کا نشانہ بنتا ہے تو اس کے لیے کسی بھی ہسپتال میں جا کر علاج کرانا لازمی ہو گا۔ تاکہ مرض کو ابتدائی مرحلے پر ہی روک لیا جائے۔ اس کے علاوہ اسے طبی عملے کی جانب سے بتائی گئی احتیاطی تدابیر پر بھی پوری طرح عمل کرنا ہوگا۔ تاکہ مزید افراد میں وائرس کی منتقلی نہ ہو سکے۔اگر کسی شخص نے اپنے وبائی مرض کو چھپایا، احتیاط سے کام نہ لیا تو اس پر وفاقی قانون کی شق 38 کے مطابق کم از کم 10 ہزار درہم اور زیادہ سے زیادہ 50 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ خصوصا کورونا جیسی خطرناک بیماری کے معاملے میں تو کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ہے۔اسی وجہ سے ابوظبی میں بھی کورونا سے متاثرہ ملازمین کے بارے میں اطلاع نہ دینے پر حکام نے 325کاروباری مراکز بند کرا دیئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…