لندن( آن لائن ) چین نے امریکہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور وہ یورپی یونین کا سب سے بڑا تجاری شراکت دار بن گیا ہے۔ سال 2020 میں امریکہ کو چین نےیورپی یونین کے ساتھ تجارتی شراکت داری میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔اس ضمن میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ گزشتہ سال عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا کی
معیشت بری طرح متاثرہوئی اور تجارت میں بے پناہ کمی دیکھی گئی لیکن چین ان منفی اثرات سے محفوظ رہا تھا۔اعداد و شمار کے مطابق چین اور یورپی یونین کے درمیان گزشتہ سال 709 ارب ڈالرز کی تجارت ہوئی جب کہ 2020 میں امریکی تجارت 671 ارب ڈالر رہی۔ 2020 میں چین واحد عالمی معیشت تھا جہاں معاشی نمو دیکھی گئی تھی۔