جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

کہاں پر برفباری کا 125 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا30انچ تک برف کی تہہ جم گئی ، نظام زندگی درہم برہم 

datetime 18  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں شدید برفباری سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہو گیا۔برفباری کے ساتھ یخ بستہ ہوائیں چلنے لگیں  جبکہ ساحلی علاقوں میں طوفان کے سبب صورتحال مزیدخراب ہو گئی۔ ادھر انڈیانا، پنسلوانیااورگریٹر نیویارک سٹی میں 30 انچ تک برف کی تہہ جم گئی جبکہ میساچوسٹس، کنیکٹی کٹ بھی برف کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔

شدید برفباری کے باعث ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہوگئے جبکہ ریاست نیو جرسی میں اب تک 35 انچ تک برف پڑ چکی اور 125 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔متاثرہ ریاستوں میں شدید برفباری کے باعث سیکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئیں اور اسکول بند کر دیے گئے ہیں، سڑکوں سے برف ہٹانے کے لیے امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔ دوسری جانب امریکا کی ریاست نیویارک میں برفانی طوفان کے سبب ہونے والی کئی انچ برف باری سے نظام زندگی متاثر ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مختلف ریاستوں میں پائپ لائنز میں پانی جمنے سے شہریوں کو دہرے مسائل کا سامنا ہے، لوزی اینا میں 10 لاکھ افراد پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں۔ریاست ٹیکساس میں صورتحال بہترہونے لگی، 20 لاکھ گھروں کو بجلی کیفراہمی بحال کردی گئی ہے جبکہ کئی دیگر ریاستوں میں اب بھی لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہیں۔امریکا بھر میں برفانی طوفان کے سبب اموات کی تعداد 36 تک جا پہنچی ہے۔ لوزی اینا میں 10 لاکھ افراد پینے کے صاف پانی سے محروم ہو گئے ہیں جب کہ ریاست ٹیکساس میں صورتحال بہترہونے لگی ہے اور 20 لاکھ گھروں کو بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں کئی دیگر ریاستوں میں اب بھی لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہیں۔قبل ازیں امریکا کی مختلف ریاستوں میں برفباری، طوفان اور کڑاکے دار سردی میں 26 افراد ہلاک ہوگئے۔ عالمی میڈیا کے مطابق امریکی ریاستوں میں اس سال موسم سرما ہلاکت خیز ثابت ہوا ہے،برفباری اور طوفان کے باعث ٹیکساس ، کینٹکی اور مسوری میں26 افراد ہلاک ہوگئے۔زیادہ تر ہلاکتیں برفباری کے باعث سڑکوں پر پھسلن سے ہونے والے ٹریفک حادثات میں ہوئیں 7 افراد سخت سردی کو برداشت نہ کرپائے اور جان کی بازی ہار گئے، اسی طرح 3 افراد طوفان میں ہلاک ہوگئے اور چھ مزید افراد کی ہلاکت کی اطلاع ملی ،سب سے زیادہ جانی و مالی نقصان ٹیکساس میں ہوا ہے جہاں جمادینے والی سردی کے باعث ہلاکتوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے اور بجلی کا نظام درہم برہم ہونے سے 30 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہوگئے جس کے باعث عملاً بلیک آئوٹ ہے۔امریکی صدر جو بائیڈن نے کو تاریخی طوفان سے متاثرہ افراد کے لئے اضافی ہنگامی وسائل کی فراہمی کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ریلیف کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں جب کہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے اور پولیس پٹرولنگ کو بے گھر افراد کو سردی سے بچانے کے لیے انتظام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔طوفان سے سب سے زیادہ نقصان اٹلانٹا اور شمالی کیرولائنا میں ہوا اور درجنوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔برفانی طوفان کے باعث امریکی ریاستوں ٹیکساس،کینٹکی اور الاباما سمیت 7ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…