ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

باپ نے ایک جیل نما گھر میں یرغمال بنا رکھا ہے،دبئی کے حکمران کی بیٹی کی رہائی کے لیے امریکی صدر بائیڈن سے اپیل

datetime 18  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)شہزادی لطیفہ کے حامیوں نے امریکی صدر جو بائیڈن سے اپیل کی ہے کہ وہ دبئی کی شہزادی کی رہائی کے لیے متحدہ عرب امارات پر دبائو ڈالیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق دبئی کی شہزادی لطیفہ کے حامیوں نے امریکی صدر جو بائیڈن سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کی رہائی کے لیے متحدہ عرب امارات پر اپنے اثر و

رسوخ کا استعمال کرتے ہوئے دبا ئوڈالیں۔ دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المکتوم کی 35 سالہ بیٹی شہزادی لطیفہ کا کہنا تھا کہ انہیں ان کے باپ نے ایک جیل نما گھر میں یرغمال بنا رکھا ہے۔شہزادی لطیفہ نے سن 2018 میں دبئی سے فرار ہونے کی ایک ناکام کوشش کی تھی تاہم خاندان نے شہزادی لطیفہ کو بھارت کی مدد سے راستے ہی میں پکڑوا لیا تھا۔ اس کے بعد سے ہی ان کے بارے میں عوامی سطح پر کوئی بھی معلومات دستیاب نہیں تھیں۔گزشتہ روز ان کے ایک ویڈیو سے پتہ چلا کہ ان کے والد نے ایک گھر میں انہیں قید کر رکھا ہے۔لطیفہ کی رہائی کے لیے مہم چلانے والے انسانی حقوق کے علمبرادار ڈیوڈ ہائی کا کہنا تھا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی شخصیت ہی ان کی رہائی کے لیے زیادہ زیادہ سے دبائو ڈال سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بائیڈن کی انتظامیہ نے حال ہی میں سعودی عرب کو کچھ ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی عائد کی تو سعودی عرب نے انسانی حقوق کی کارکن لوجین الہذلول کو رہا کر دیا اور اس بات سے شہزادی لطیفہ کے حامیوں کو کافی حوصلہ ملا ہے۔دوسری جانب دبئی کے حکمران کی بیٹی شہزادی لطیفہ کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد برطانوی وزیر خارخہ ڈومینیک راب نے دبئی حکومت سے ان کے زندہ ہونے کے شواہد پیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق

سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں پینتس سالہ شہزادی لطیفہ کا اپنے والد محمد بن راشد آل متوم پر الزام عائد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہوں نے تین سال سے اسے مغوی بنا رکھا ہے۔ شہزادی لطیفہ نے تین برس پہلے دبئی سے فرار ہونے کی کوشش کی تھی۔ دو روز قبل اقوام متحدہ نے بھی کہا تھا کہ وہ دبئی کے حکمران کی بیٹی شہزادی لطیفہ کی حراست کا معاملہ متحدہ عرب امارات کے حکام کے ساتھ اٹھائیں گے۔ متحدہ عرب امارات کے حکام متعدد مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ وہ (شہزادی) اپنے خاندان کے پاس محفوظ ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…