جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

کرونا وائرس کے ابھی وسط میں نہیں پہنچے ، دنیا کو بچانے کےلیے یہ غذا کھانی بند کرنی ہو گی ؟ بل گیٹس کا انتباہ

datetime 17  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آن لائن)مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے خبردار کیا ہے کہ اگر دنیا کو بچانا ہے تو گوشت کا استعمال بند کرنا ہو گا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بل گیٹس نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کو روکنے کے لئے امریکہ اور دوسرے دولت مند

ممالک کو سو فیصد مصنوعی گائے کے گوشت کی طرف بڑھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ گائیں اور دیگر جانور گھاس کھا کر میتھین تیار کرتے ہیں جو ایک طاقتور گرین ہاؤس گیس ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میتھین کاربن ڈائی آکسائیڈ کے مقابلے میں گرمی کم کرنے میں 28 گنا زیادہ موثر ہے۔ خیال رہے کہ دنیا کے بعض ممالک میں مصنوعی طریقے سے بنائے گئے گوشت کا استعمال شروع ہو چکا ہے۔گزشتہ دنوں سنگاپور نے لیبارٹری میں تیار کردہ گوشت سے نگٹس تیار کرنے کی منظوری دی تھی۔ امریکی کمپنی ایٹ جسٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے لیبارٹری میں تیار کردہ گوشت کو سنگاپور میں فروخت کرنے کی منظوری مل گئی ہے۔سان فرانسسکو میں قائم امریکی کمپنی ایٹ جسٹ کے سربراہ جوش ٹیٹرک کا کہنا تھا کہ سنگاپور کی جانب سے ملنے والی منظوری فوڈ انڈسٹری کے لیے نہایت اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔جوش ٹیٹرک کا کہنا تھا کہ وہ اس بات کی امید رکھتے ہیں کہ آئندہ سالوں میں گوشت کے حصول کے کی خاطر کسی بھی جانور کو مارنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…