اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

سگی ماں نے اپنی 6ماہ کی شیر خوار بچی فیس بک پر فروخت کیلئے پیش کردی،ایسا کرنے پر کیوں مجبور ہوئی؟ماں نے وجہ بتا دی

datetime 17  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ (این این آئی)مصر میں ایک خاتون نے اپنی چھ ماہ کی شیر خوار بچی کو سماجی رابطوںکی ویب سائٹ فیس بک پر فروخت کے لیے پیش کرتے ہوئے 50 ہزار مصری پائونڈ اس کی قیمت مقررکردی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ خاتون اپنی بچی کو آن لائن فروخت کرنے میں

اور ایک گاہک کے ساتھ ڈیل کرنے میں کامیاب ہوگئی تھی مگر پولیس کو خبر ہونے کے بعد خاتون کو پکڑ لیا گیا۔ گرفتار خاتون کو پراسیکیوٹر کی عدالت میںپیش کرنے کے بعد اس کے خلاف مزید قانونی کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے۔پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ خاتون نے اعتراف کیا کہ اس کے شوہر کے ساتھ اختلافات چل رہے تھے اور اس کے پاس آمدن کا کوئی ذریعہ بھی نہیں تھا۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی بچی کو سوشل میڈیا کے ذریعے فروخت کرنے پرمجبور ہوئی۔ اس نے کہا کہ اسے بچی کا ایک خریدار مل گیا تھا اور اس کے ساتھ رقم بھی طے ہوگئی تھی اور بچی کی حوالگی کی جگہ کا تعین بھی کر لیا گیا تھا۔قلیوبیہ میں پولیس کا کہنا تھاکہ خاتون اور اس کا شوہر دونوں بچی کو فروخت کرنے کے لیے متفق تھے۔ خاتون نے شوہر کی رضا مندی کے بعد ہی فیس بک پر بچی برائے فروخت کا اشتہار شائع کیا تھا۔شبرا الخیمہ کے پراسیکیوٹر نے خاتون اور اس کے شوہر دونوں سے تفتیش کا حکم دیا ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…