اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

ٹرمپ نے شامی صدر بشارالاسد کو قتل کرانیکی بات کی تھی، سابق مشیر کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 16  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (آن لائن) ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر نے کہا ہے کہ امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دور اقتدار میں شام کے صدر بشار الاسد کو قتل کرانے کی بات کی تھی۔خلیجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے کے ساتھ تیار ہونے والی ایک دستاویزی فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر میک فارلینڈ نے کہا کہ 2017 میں انہوں ں نے بشار الاسد کو قتل کرانے کی بات کی۔امریکہ میں قومی سلامتی کے مشیر کی حیثیت سے فرائض

سرانجام دے چکنے والے میک فارلینڈ نے کہا کہ سول آبادی پر سارن گیس حملے کی تصاویر دیکھنے کے بعد صدر ٹرمپ نے زور دے کر کہا تھا کہ اسے اقتدار سے بے دخل کرو۔ انہوں نے کہا کہ میں نے صدر ٹرمپ سے کہا کہ آپ یہ نہیں کرسکتے ہیں جس پر انہوں نے استفسار کیا کہ کیوں تو میں نے جواب دیا کہ اسے جنگی اقدام تصور کیا جائے گا۔ میک فارلینڈ نے مزید کہا کہ میں جانتا تھا کہ ٹرمپ، بشار الاسد کو سزا دینا چاہتے تھے اور انہیں ایسے نہیں چھوڑنا چاہتے تھے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…