اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

شوہر سے علیحدگی اختیارکرنے پر خاتون سرعام بے عزت

datetime 16  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھوپال(این این آئی )بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں ایک خاتون کو بری طرح سے بے عزت کیا گیا ہے جسے کئی لوگوں نے دیکھا اور کچھ نہ کہا بلکہ بعض افراد بے حسی کے ساتھ اس ظلم پر مسکراتے اور اس سے لطف اندوز بھی ہوتے رہے۔بھارتی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج

کر کے 4 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیا پردیش میں خاتون کو مجبور کیا گیا کہ وہ شوہر کے اہلخانہ کو اپنے کندھے پر اٹھا کر 3 کلومیٹر تک چلے۔ افسوس ناک بات یہ بھی تھی کہ مجمعے میں موجود کئی لوگ خاتون کے پیچھے لکڑی اور کرکٹ بیٹ لے کر چلتے رہے۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون کے ساتھ موجود لوگ اسے دھیرے چلنے پر مارتے اور سارے واقعے پر شور اور مذاق کرتے رہے۔ادھرخاتون کی شکایت بھارتی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے 4 افراد کو حراست میں لے لیا ۔خاتون کے مطابق اس نے باہمی رضامندی سے اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ گزشتہ ہفتے اس کے سابقہ شوہر کے گھر والے اور دیگر کچھ لوگ اسکے گھر آئے اور اسے اغوا کرلیا جس کے بعد یہ سارا واقعہ کرنے پر مجبور کیا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…