اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

جاگو ،جاگو اقوام متحدہ ، یورپی یونین جاگ جائو بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کرنے کیلئے سرینگر میں پوسٹر چسپاں

datetime 16  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(این این آئی)بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیرمیںمودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کیلئے یورپی اور افریقی پارلیمانوں کے من پسند ارکان کے ایک گروپ کے متوقع دورے کے خلاف کشمیریوںنے احتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے

سرینگر اور دیگر ملحقہ علاقوں میںپوسٹرچسپاں کئے ہیں جن پر”جاگو ،جاگو، اقوام متحدہ اور یورپی یونین جاگ جائو”کے نعرے درج ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت یوتھ فورم جموں وکشمیر کی طرف سے چسپاں کئے گئے پوسٹروں میں ”ہم کیا چاہتے آزادی اور کشمیر عالمی برادری کی توجہ کا منتظر ہے ”کے نعرے بھی درج ہیں۔بعض پوسٹروں یہ بھی درج تھا کہ ”کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں متحد ہیںاوربھارتی ریاست نے ہمیں گھروں میں محصور کر رکھا ہے اور ہمیں خاموش کرانے کیلئے خوف و دہشت ، قتل عام ور گرفتاریوںکے علاوہ بصارت سے محروم کیا جارہا ہے ”۔کشمیریوں نے 5 اگست 2019 کے بھارت کے یکطرفہ اور غیرقانونی اقدامات کو قبول نہیں کیا ہے اور مقبوضہ علاقے کے دورے پر آنے والے یورپی اور افریقی ارکان پارلیمنٹ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھارت کی بولی بولنے سے گریز کریں اور غیر جانبدارانہ طورپر کشمیریوںکی ابتر حالت زاراور ان کے ساتھ ناانصافیوںکا نوٹس لیں۔ پوسٹروںپریہ بھی درج تھا کہ ”کشمیریوںکا واحد جرم یہ ہے کہ وہ اپنے حق خود ارادیت کے حصول کیلئے آزادانہ اور منصفانہ رائے شماری چاہتے ہیں”۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…