اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

پرنس ہیری کے برے رویوں کی کہانیاں سامنے آنے لگیں

datetime 15  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آیہ)برطانوی شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے، لیڈی ڈیانا کے چھوٹے بیٹے پرنس ہیری کی بد تمیزی اور برے ریوں سے متعلق انکشاف سامنے آیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شاہی مبصر نے کہاکہ ڈیوک اینڈ ڈچز آف سسیکس پرنس ہیری کو چھوٹی عمر سے

ہی معلوم تھا کہ وہ کبھی بادشاہ نہیں بن پائیں گے۔حال ہی میں ایک شاہی مبصر کی جانب سے انکشاف کیا گیا کہ  پرنس ہیری کے علم میں تھا کہ ان کے بڑے بھائی پرنس ولیم ایک نہ ایک دن بادشاہت کی کرسی پر بیٹھیں گے اور انہیں اس بات کا احساس تھا کہ وہ کبھی بادشاہ نہیں بن پائیں گے، یہی سوچ پرنس ہیری کے رہن سہن میں بدلا کا باعث بھی بنی۔شاہی مبصر کا کہنا تھاکہ پرنس ہیری اور ان کے بڑے بھائی پرنس ولیم میں کافی چیزیں مختلف ہیں۔پرنس ولیم کئی بھاری بھرکم ذمہ داریاں سنبھالے ہوئے ہیں کیوں کہ انہیں معلوم ہے کہ ایک دن ان کے اوپر بہت بڑی بادشاہت کی ذمہ داری آنے والی ہے جبکہ پرنس ہیری غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے رہتے ہیں۔شاہی مبصر کا پرنس ہیری سے متعلق مزید بتانا ہے کہ پرنس ہیری 4 سال کی عمر سے ہی پرنس ولیم سے کافی مختلف انداز میں زندگی گزارتے آئے ہیں،  ہیری اپنے ماضی میں بھی کافی برے اور جارحانہ رویئے کا مظاہرہ کر چکے ہیں اور ان کی نظر میں اس میں کوئی برائی نہیں۔شاہی مبصر کا مزید انکشاف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک بار ہیری نے گاڑی  کی پچھلی سیٹ پر بیٹھی اپنی نانی سے بھی بد تمیزی کی تھی جس پر انہیں اچھا برتا کرنے کی نصیحت کی گئی تھی۔ ہیری کا اس پر کہنا تھا کہ انہیں اچھے طریقے سے پیش آنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیوں کہ وہ کبھی بادشاہ نہیں بنے گیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…