جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں گرج چمک کیساتھ بارش اور تیز ہوائوں کی پیش گوئی ،بدھ سے برفباری کا امکان محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کردیا

datetime 15  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی )بدھ کے روز سے مملکت کے شمال مغربی علاقوں اور شمالی سرحدی صوبے میں برف باری متوقع ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس امر کی پیش گوئی سعودی ماہر موسمیات حسن کرانی نے ایک ٹویٹ میں کی۔ انھوں

نے واضح کیا کہ ایسی ہی صورت حال مصر میں بھی دیکھی جائے گی۔ اس کی وجہ شدید نوعیت کے قطبی تودے کی جنوب کی سمت حرکت ہے۔ ماہر موسمیات نے شہریوں کو خبردار کیا کہ متوقع برفانی لہر کے دوران جاڑوں کے کپڑے استعمال کریں۔ سعودی محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران الباحہ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہوائوں کی پیش گوئی بھی کی ۔ علاوہ ازیں جازان اور عسیر میں بھی اسی نوعیت کی صورت حال ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق بحر احمر پر ہوا کا رخ شمال مغرب سے شمال کی جانب ہو گا۔ ہوا کی رفتار 15 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ جب کہ موجوں کی اونچائی دو میٹر تک ہو گی۔ خلیج عربی میں ہوا کی رفتار 15 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ اور موجوں کی اونچائی دو میٹر تک رہے گی۔ علاوہ ازیں ابہا شہر اور المجاردہ، النماص، بارق، بلقرن، تنومہ، خمیس مشیط اور اور محایل کے اضلاع میں ویژن میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…