اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

ایران کا 300کلومیٹر تک مار کرنے والے اسمارٹ میزائل کا کامیاب تجربہ

datetime 14  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی)ایران نے 300کلومیٹر تک مار کرنے والے درمیانی حد کے اسمارٹ میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق میزائل تجربیکا اعلان ایرانی گراؤنڈ فورس کمانڈر بریگیڈیئر جنرل کیو مرث حیدری نے کیا۔ایرانی گراؤنڈ فورس کمانڈر بریگیڈیئر جنرل کیو مرث حیدری کا کہنا تھاکہ اسمارٹ میزائل ایران کے دفاع کیلئے

تیار کیا گیا ہے۔ایرانی کمانڈر کے مطابق ایران اپنے ہتھیار اسمارٹ، آٹومیٹک کنٹرول اور سرجیکل بنانیکی کوشش کر رہا ہے۔ دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن نے ایک بار پھر واشنگٹن کا یہ موقف دہرایا ہے کہ وہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتوار کی صبح اپنی ٹویٹ میں انہوں نے امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کی جانب سے روبرٹ میلے کو ایران کے لیے خصوصی ایلچی مقرر کرنے کا خیر مقدم کیا۔بلنکن نے زور دیا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے سفارت کاری سب سے بہتر راستہ ہے۔ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے چند روز قبل بتایا تھا کہ ایران نے معدنیاتی یورینیم کی پیداوار شروع کر دی ہے۔مزید یہ کہ وہ 8 فروری کو اصفہان کی تنصیب میں 3.6 گرام معدنیاتی یورینیم کی موجودگی یقینی بنا چکا ہے۔واضح رہے کہ معدنیاتی یورینیم جوہری ہتھیاروں کی تیاری میں استعمال ہو سکتا ہے۔یہ پیش رفت جوہری معاہدے پر منفی طور سے اثر انداز ہو گا۔ یہ معاہدہ مئی 2018 میں امریکا کے علاحدہ ہونے اور تہران پر اقتصادی پابندیاں دوبارہ عائد کیے جانے کے وقت سے برباد ہونے کے خطرے سے دوچار ہے۔جو بائیڈن کی انتظامیہ واضح کر چکی ہے کہ اگر تہران اس جوہری معاہدے کی تمام تر خلاف ورزیوں سے رجوع کر لے تو امریکا اس معاہدے میں واپس آ سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…