ماسکو (آن لائن)روس کے دارالحکومت ماسکو میں گزشتہ تین روز سے جاری برفباری نے 50 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔ ماسکو میں تین روز سے جاری برف باری کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں اور جگہ جگہ برف کے پہاڑ بن گئے جبکہ گھروں کی چھتیں برف کے
بوجھ سیگرپڑیں۔ گاڑیاں کئی فٹ برف میں پھنس گئیں جبکہ سڑکوں پر برف کی موٹی تہہ لگنے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور مسافرگاڑیوں سے اترکر پیدل ہی منزل کی جانب چل پڑے۔برفباری کے باعث 45 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ 5 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔روسی میڈیا کے مطابق ہفتے کے روز تک ماسکو میں 22 انچ (56 سینٹی میٹر) برف پڑچکی ہے جبکہ درجہ حرارت منفی 15سینیٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔حکام کے مطابق گزشتہ تین روز سے جاری برفباری نے 50 سالہ ریکارڈ توڑ دیا جبکہ اس سے قبل 1973 میں اس قدر برف باری ہوئی تھی۔اْدھر شہری انتظامیہ سڑکوں پر پڑی برف ہٹانے کیلئے امدادی کاموں میں مصروف ہے۔دوسری جانب امریکا کی مختلف ریاستوں میں بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ برفباری سے درخت اور گھر برف سے ڈھک گئے۔شدید سردی سے بہتا پانی جم گیا اور کئی علاقوں نے ونڈر لینڈ کا روپ دھار لیا۔