اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

خاتون صحافی کو دھمکی دینے پر وائٹ ہائوس کے ترجمان معطل

datetime 13  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)وائٹ ہائوس کے ترجمان کو خاتون صحافی کو دھمکانے پر معطل کردیا گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاس کے ترجمان ٹی جے ڈکلو کو ایک ہفتے کے لیے ذمہ داریوں سے معطل کیا گیا ہے اور اس دوران ان کی تنخواہ سے بھی کٹوتی کی جائے گی۔برطانوی میڈیا کا بتانا ہے کہ ترجمان وائٹ ہاس سے متعلق خبریں سامنے آئی تھیں کہ انہوں نے

ایک خاتون رپورٹر کو دھمکی دی تھی جو ان کے اور ایک خاتون صحافی کے درمیان تعلقات سے متعلق تحقیقاتی رپورٹنگ کررہی تھی۔وائٹ ہائوس کی پریس سیکرٹری نے ترجمان کی معطلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ٹی جے نے خاتون صحافی سے معذرت کرلی تھی البتہ انہوں نے اس حوالے سے ذاتی حیثیت میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان وائٹ ہاس کی جانب سے خاتون صحافی کو دھمکی سے متعلق ایک میگزین میں خبر شائع ہوئی تھی، خاتون صحافی ٹی جے ڈکلو اور امریکی صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری کو کور کرنے والی رپورٹر الیگزی کے درمیان تعلقات سے متعلق تحقیقات کررہی تھیں۔میگزین کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ خاتون صحافی سے تعلقات سے متعلق سوال پوچھنے پر وائٹ ہائوس کے ترجمان نے رپورٹر کو دھمکاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اسے برباد کردیں گے جب کہ انہوں نے خاتون کے لیے مزید توہین آمیز جملے بھی کہے تھے۔برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب اس معاملے پر سخت ایکشن نہ لیے جانے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے کیونکہ جوبائیڈن نے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد اعلان کیا تھا کہ وہ کسی بھی کولیگ کی توہین کرنے پر اس شخص کو فوری برطرف کریں گے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…