اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

برطانیہ میں شدید سردی 60سال بعد دریائے ٹیمز بھی جمنے لگا

datetime 13  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)برطانیہ میں واقع دریائے ٹیمز کا ایک حصہ شدید سردی کے باعث 60 سال میں پہلی بار جم گیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ میں واقع دریائے ٹیمز اس سے قبل 1963 کی سردیوں میں جم گیا تھا تاہم اب 60 سال بعد ایک بار پھر حالیہ سردیوں میں

دریا کا ایک حصہ جم گیا ہے جو پرندوں کے لیے اسکیٹنگ کا منظر پیش کر رہا ہے۔دریائے کے جمنے والے حصے میں دریا کا بہا انتہا آہستہ ہوتا ہے۔لندن میں مقیم ایک شخص کا کہنا تھا کہ میں یہاں 13 برس سے مقیم ہوں لیکن میں نے اس دریا کو کبھی جمتے نہیں دیکھا۔1814 سے قبل دریائے ٹیمز شدید سردی کے باعث جم جاتا تھا اور وہاں اسکیٹنگ کی جاتی تھی جبکہ 1608 میں یہ دریا 6 ہفتوں کے لیے جم گیا تھا۔واضح رہے کہ برطانیہ اس وقت شدید سردی کی لپیٹ میں ہے اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کچھ علاقوں کا درجہ حرارت منفی 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک بھی ریکارڈ کیا گیا ہے۔ برطانیہ میں پڑنے والی سردی نے گزشتہ کئی سالوں کے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔حکومت نے شدید سردی کے باعث لوگوں کو گھروں میں رہنے کی تلقین کر رکھی ہے جبکہ اسکول میں بھی تعطیلات کر دی گئی ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…