پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکی صدر چین کی تیز ترین ترقی سے خوفزدہ ہوگئے، حیرت انگیز انکشاف

datetime 13  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر جوبائیڈن کو تیزی سے ترقی کرتے اور دنیا کی بڑی معیشت بن کر ابھرنے والے ملک چین کا خوف ستانے لگا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے سینیٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر امریکا اپنے انفرا اسٹرکچر کے حوالے سے اقدامات نہیں

کرتا تو چین ہمارا حصہ بھی کھا جائے گا۔امریکی صدر جوبائیڈن نے سینیٹرز سے گفتگو میں امریکی انفرااسٹرکچر میں بہتری کی ضرورت پر زور دیا۔برطانوی میڈیا کا بتانا تھاکہ جوبائیڈن نے صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد گزشتہ روز اپنے چین ہم منصب سے پہلی مرتبہ ٹیلی فون پر گفتگو کی تھی اور اس کے اگلے ہی روز انہوں نے چین سے متعلق ان خدشات کا اظہار کیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر سے گفتگو کے دوران چینی صدر نے انسانی حقوق کے حوالے سے سخت موقف اپناتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے آجانا دونوں کے لیے تباہی ثابت ہوگا۔امریکی صدر جوبائیڈن نے چین کے حوالے سے امریکی سینیٹرز کو خبردار کیااور کہا کہ اگر ہم آگے کی طرف نہیں بڑھتے تو چین ہمارا حصہ بھی کھا جائے گا۔جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ چین ٹرانسپورٹیشن اور ماحولیات سمیت تمام شعبوں کے مسائل اور دیگر چیزوں میں بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری کررہا ہے لہذا اب امریکا کو بھی آگے بڑھنا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین نے ریل کے شعبے میں بہت بڑا قدم اٹھایا ہے اور اس کے پاس پہلے سے ہی 225 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ریل ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…