منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

غیر ملکی انجینئرز کی جعلی ڈگریاں، سعودی عرب نے سزا دینے کا اعلان کر دیا

datetime 12  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی انجیئرنگ کونسل نے انکشاف کیا ہے کہ سال 2020 کے دوران غیر مجاز جامعات کی طرف سے 16 ہزار 887 اسناد جاری کی گئیں۔ یہ اسناد مملکت کے مختلف شہروں میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کو جاری گئیں۔انجینیرز کونسل کے ترجمان انجینیرعبدالناصر العبداللطیف نے عرب ٹی وی سے

بات کرتے ہوئے کہا کہ کونسل کی شرائط پر پورا نہ اترنے والی تمام اسناد اور شرائط کے مطابق پانچ سالہ تجربہ نہ رکھنے والے انجینیرز کی ڈگریاں مسترد کردی گئیں۔ اسی طرح غیر مجاز پیشہ وارانہ تدریس کے شعبے میں کام کرنے والے اداروں کی طرف سے مختلف دورانیے کے کورسز کے دوران جاری کردہ ڈپلومے بھی مسترد کر دیئے گئے۔عبداللطیف نے مزید کہا کہ سال 2020 کے دوران انجینیرنگ کی 387 جعلی ڈگریاں ضبط کی گئیں۔ یہ ڈگریاں دوسرے ممالک کے ملازمین کی طرف سے فراہم کی گئی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سال 2020 کے دوران سعودی عرب میں رجسٹرڈ انجینیرز کی تعداد 13 ہزار 465 تک پہنچ گئی تھی۔انجینیر عبداللطیف نے بتایا کہ شاہی فرمان نمبر 36 مجریہ 1438ھ کے تحت انجینیرنگ کے شعبے میں کام کرنے والے افراد کے لیے انجینئرنگ کے پیشوں کو عملی جامہ پہنانے کے نظام اور قانون پر عمل درآمد کی سختی سے تاکید کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جعلی ڈگریوں کی بنیاد پر ملازمت حاصل کرنے والے افراد کو بھاری جرمانوں کی سزائیں دی جاتی ہیں۔ جرمانوں کی زیادہ سے زیادہ حد ایک ملین ریال تک ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال بڑی تعداد میں بھارتی شہریوں کی ڈگریاں جعلی ثابت ہوئی تھیں۔ اب جو ڈگریاں جعلی ثابت ہوئی ہیں ابھی تک یہ نہیں پتہ چل سکا کہ یہ کن ممالک کے باشندے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…