نئی دہلی(این این آئی)بھارت نے چین کے آگے گھٹنے ٹیک دیے ، لداخ میں اپنے بڑے علاقے سے دستبردار ۔ لداخ میں کشیدگی کم کرنے کے لئے چین اور بھارت کے درمیان سمجھوتہ طے پا گیا۔معاہدے کے تحت بھارت اپنے علاقوں سے دستبردار ہو گیا ،
اب وہاں بھارتی فوج پٹرولنگ نہیں کر سکے گی ۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین نے بعض مقامات سے اپنی فوجیں پیچھے ہٹانی شروع کر دی ہیں۔معاہدے کے مطابق فنگر تین اور فنگر آٹھ کے درمیان 10 کلومیٹر کے علاقے کو بفر زون قرار دیاگیا ۔بھارتی فوج 1962 کی جنگ کے بعد سے اس علاقے میں پٹرولنگ کرتی رہی ہے ، مگر اب اسے یہاں پٹرولنگ کی اجازت نہیں ہو گی۔ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا کہناتھا کہ پینگانگ جھیل کے شمالی اور جنوبی کناروں سے فوجوں کو ہٹانے پر رضامندی ظاہر کی گئی ہے۔راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ دیگر متنازعہ علاقوں سے متعلق فی الحال کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔