جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

احادیث مبارکہ کی نوکتب کا پہلا انگریزی کمپیوٹر پروگرام تیار 43 شاہ فیصل ایوارڈ کویت کے محمد الشارخ نے جیت لیا

datetime 12  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)کرونا وائرس عالمی وبا کے باوجود اس سال کے لیے بھی شاہ فیصل ایواڈرز حاصل کرنے والی کامیاب ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔ گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے 2021 کے لیے 43 شاہ فیصل ایوارڈز یافتگان کے ناموں کا اعلان کیا۔ ایوارڈ 5 شعبوں میں

منفرد خدمات پر دیے جاتے ہیں،سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق اسلامی خدمات کے لیے شاہ فیصل ایوارڈ کویت کے محمد بن عبدالرحمن الشارخ کو دینے کا فیصلہ کیا گیا۔وہ صخر کمپیوٹر پروگرامنگ کمپنی کے چیئرمین ہیں۔انہوں نے قرآن کریم اور انگریزی زبان میں احادیث مبارکہ کی 9 کتابوں کا پہلا کمپیوٹر پروگرام تیار کیا ہے، علاوہ ازیں کئی اسلامک انسائیکلوپیڈیاز بھی تیار کیے ہیں۔عربی زبان وادب کے لیے کنگ فیصل ایوارڈ مراکش کے محمد مشبال کے نام دیا ہے،امسال عربی زبان و ادب کے ایوارڈ کے لیے جدید بلاغت کا موضوع طے کیا گیا تھا،میڈیسن میں کنگ فیصل ایوارڈ امریکہ کے اسٹیفن مارک سٹریتماٹر اور برطانیہ کے روبن جیمز فرینکلن کو دینے کو فیصلہ کیا گیا ہے،اس مرتبہ میڈیسن ایوارڈ کے لیے اعصاب میں تجدیدی میڈیسن کا موضوع مقرر کیا گیا تھا،شاہ فیصل ایوارڈ سائنس برطانیہ کے اسٹیورٹ اسٹیفن بارکین کو دیا جائے گا، ان کا موضوع فزکس تھا۔2021کے لیے شاہ فیصل اسلامک سٹڈیز ایوارڈ روک لیا گیا کیونکہ مجوزہ تخلیقات ایوارڈ کے معیار پر پوری نہیں اتری، اس مرتبہ اسلامک سٹڈیز ایوارڈ کے لیے اسلام میں وقف کا نظام مقرر کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…