اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

محکمہ معظمہ، اللہ کے گھر میں آنے والے اللہ کے مہمانوں کی خدمت کرنے والے نوجوان کی آپ بیتی سامنے آگئی

datetime 12  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں محکمہ صحت سے منسلک ایک نوجوان کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اس نے طب کے شعبے میں تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ سماجی خدمات اور رضاکارانہ سرگرمیوں کے لیے نصف درجن زبانیں بھی ساتھ سیکھ رکھی ہیں۔سعودی عرب میں ’’میں ہیلتھ ورکر ہوں‘‘ٹیم سے منسلک محمد بخش نے عرب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ

اس نے کئی سال سے مکہ معظمہ میں صحت کے شعبے میں خدمات ادا کر رہا ہے۔ اس نے بتایا کہ میں نے سعودی عرب کی ایک یونیورسٹی میں میڈیکل کے شعبے میں تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ چھ زبانیں بھی سیکھیں۔ اس نے بتایا کہ وہ بیت اللہ اور مسجد حرام سے تھوڑے ہی فاصلے پر رہائش پذیر تھا۔ وہ کئی سال سے بیت اللہ میں آنے والے حجاج ومعتمرین اور دیگر زائرین کی رہ نمائی اور ان کی مدد بھی کرتا رہا ہے۔اس نے بتایا کہ میں انگریزی کے ساتھ اردو بھی بولتا ہوں۔ ان کے ساتھ ساتھ میں نے انڈونیشی اور بنگالی سیکھنے کے بعد اب فرانسیسی زبان بھی سیکھنا شروع کی ہے۔ایک سوال کے جواب میں اس نے کہا کہ نصف درجن زبانیں سیکھنے سے میں اللہ کے گھر میں آنے والے اللہ کے مہمانوں کی زیادہ خدمت کا موقع مل رہا ہے۔ یہ زبانیں سیکھنے کے بعد مجھے طبی شعبیمیں زائرین کی مدد میں آسانی ہوگئی ہے۔اس نے بتایا کہ میں ایک طبی رضا کار ہوں اور مسجد حرام میں آنے والے معتمرین اور نمازیوں کے ذیابیطس، بلند فشار خون، وزن، قد کی پیمائش، خون کے گروپس کی چیکنگ کیساتھ ساتھ موسمی امراض کی ویکسین بھی فراہم کرتا ہوں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…