منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مائونٹ ایورسٹ سر کرنے کا جھوٹا دعویٰ بھارت کے گلے پڑ گیا ، بھارتی کوہ پیمائوں پر6سال کی پابندی عائد کر دی گئی

datetime 12  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کھٹمنڈو(این این آئی)نیپال نے 2016میں دنیا کی بلند ترین چوٹی مائونٹ ایورسٹ سر کرنے کا جھوٹا دعوی کرنے والے دو بھارتی کوہ پیمائوں کے ایورسٹ سمٹ سرٹیفکیٹ منسوخ کر کے پابندی عائد کردی۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق نیپالی حکام نے کوہ پیمائوں اور ان کی ٹیم کے لیڈر کو ملک میں کوہ پیمائی پر 6 سال کے لیے پابندی بھی عائد کردی۔نریندر سنگھ یادو اور سیما رانی گوسوامی نے کہا کہ

وہ 2016 کے موسم بہار میں دنیا کے سب سے اونچے پہاڑ کی چوٹی پر پہنچ گئے تھے اور نیپال کے محکمہ سیاحت نے اس وقت ان کے دعوے کی تصدیق کردی تھی۔لیکن گزشتہ برس نریندر سنگھ یادو کو تینزنگ نورگی ایڈونچر ایوارڈ میں شامل کرنے کے بعد بھارتی کوہ پیمائوں میں غم و غصہ پھیل گیا تھا جس سے تحقیقات کا آغاز ہوا۔وزارت سیاحت کی ترجمان تارا ناتھ ادھیکاری نے اپنی تحقیقات اور دوسرے کوہ پیمائوں سے پوچھ گچھ کے بعد انکشاف کیا کہ دونوں کبھی بھی اس چوٹی پر نہیں پہنچے۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنی کامیابی کا کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکے وہ یہاں تک کہ وہ قابل اعتماد تصاویر سربراہی اجلاس میں پیش کرنے میں ناکام رہے۔ان دو کوہ پیمائوں اور ان کی ٹیم کے رہنما نبا کمار فوکون پر 6 سال تک نیپال کے پہاڑوں پر چڑھنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے جس کا آغاز مئی 2016 سے ہوا تھا۔مہم کا اہتمام کرنے والی کمپنی سیون سمٹ ٹریکس نے دونوں بھارتی پیمائوں پر فی کس 50 ہزار روپے اور ان کی مدد کرنے والی شیرپا پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔نیپال کی جانب سے اعلان کے بعد پابندی کی زد میں آنے والے بھارتی کوہ پیمائوں نے تاحال عوامی سطح پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔سیون سمٹ ٹریکس سے تعلق رکھنے والی منگما شیرپا نے کہا کہ یہ حکومت کی طرف سے ایک اچھا فیصلہ ہے اور دوسروں کے لیے انتباہ بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت سب نے یہ ہی کہا تھا انہوں نے چوٹی سر کرلی لہذا ہم نے اس کی اطلاع دی لیکن کوہ پیما صنعت اعتماد پر مبنی ہے اور ہمارے لیے لازمی کہ اسے برقرار رکھیں۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…