اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

امارات کا خلائی مشن’ ‘ہوپ” کامیابی سے مریخ کے مدار میں داخل، دنیا کی سب سے بلند عمارت برج خلیفہ کو روشن کردیا گیا

datetime 10  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات کا خلائی مشن ”ہوپ پروب” چھ ماہ کے طویل خلائی سفر کے بعد کامیابی سے مریخ کے مدار میں داخل ہو گیا ہے۔محمد بن راشد خلائی مرکز میں مشن کی کامیابی پر جشن کا سماں ہے۔متحدہ عرب امارات میں دنیا کی سب سے بلند عمارت برج خلیفہ کو روشن کردیا گیا۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات مریخ پر پہنچنے والا پانچواں ملک بن گیا ہے۔

ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد نے مرکز میں موجود عملے کو مبارکباد دی ہے۔پروجیکٹ ڈائریکٹر نے اس بڑی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کیعوام، عرب اور مسلم ممالک کے لیے ہم مریخ کے مدار میں کامیابی سے داخل ہونے کا اعلان کرتے ہیں۔خدا کا شکر ہے۔ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید نے ٹوئٹ کیا ‘مریخ تک خلائی مشن کا سفر شیخ زاید سے شروع ہوا تھا۔ الامل خلائی مشن ورکنگ ٹیم نے اسے  آج منطقی انجام تک پہنچا دیا ہے۔ ہم اماراتی عوام ، امت مسلمہ، عربوں اور دنیا بھر کے انسانوں کو 2021 میں مریخ پر پہلے خلائی مشن کے پہنچنے کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ آج سے عربوں کی سائنسی تاریخ کا نیا مرحلہ شروع ہوگیا۔ اس مرحلے کا عنوان ”اعتماد” ہے۔ اپنے اوپر اپنے نوجوانوں اور عرب اقوام پر اعتماد۔ یہ اعتماد کہ ہم دنیا کی دیگر اقوام کے حریف بن سکتے ہیں۔ ایک اور ٹویٹ میں  شیخ محمد بن زاید نے کہاخلائی مشن الامل کے مریخ پہنچنے پر امارات اپنی پچاسویں سالگرہ تقریبات شروع کررہا ہے۔ ہماری تقریبات مختلف ہیں۔ سائنسی، تمدنی اور الھامی تقریبات ہیں۔ ہم ترقیاتی نمونہ تیار کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ یہ نمونہ عرب نوجوانوں کو پیغام دے رہا ہے کہ ہم اپنا ایک تمدن رکھتے ہیں اور اپنے تمدن کو جلد بازیاب کرلیں گےـ اللہ  کے حکم  سے نوجوانوں اور ان کے بازوؤں کے بل پر ہم ایسا کرسکیں گے۔ متحدہ عرب امارات، چین اور امریکہ سب نے جولائی 2020 میں مریخ کے لیے اپنے اپنے مشنز روانہ کیے تھے۔یہ وہ وقت تھا جب مریخ اور زمین ایک دوسرے کے انتہائی قریب تھے چنانچہ تینوں ملکوں نے اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مریخ پر مشن بھیجے تھے۔ مشن  کی کامیابی سے خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات مریخ پر پہنچنے والا پانچواں ملک بن گیا ہے۔یہ مشن ایک ایسے وقت میں مریخ پر پہنچا ہے جب متحدہ عرب امارات کی ریاستیں اپنے اتحاد کی 50 ویں سالگرہ بھی منا رہی ہیں۔چین کا مشن یو اے ای کے مشن کے اگلے روزمریخ پر پہنچے گا اور اس طرح چین مریخ پر پہنچنے والا چھٹا ملک بن جائے گا۔متحدہ عرب امارات میں رات کے وقت سرخ نشانات روشن کر دیے گئے جو حکومت کے اکاؤنٹ#ArabstoMars’ ہیش ٹیگ سے مزین ہیں۔دبئی کا برج خلیفہ جو دنیا کا سب سے بلند ٹاور ہے اس عظیم دن منائے جانے والے جشن کا مرکز ہو گا۔’ہوپ’ جسے عربی میں ‘الامل’ کہا جاتا ہے کم از کم ایک مریخی سال یعنی 687 دن تک اس سرخ سیارے کے مدار میں گردش کرے گا جبکہ چین سے تعلق رکھنے والا ‘تیان وین1’ اور امریکہ کے ‘مارس 2020 پریزرونس روور’ دونوں مریخ کی سطح پر اتریں گے۔یاد رہے کہ ماضی میں امریکہ، انڈیا، سابق سوویت یونین اور یورپی خلائی ایجنسی کامیابی کے ساتھ مریخ پر پہنچ چکے ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…