جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایمازون کے بانی جیف بیزوس نے گزشتہ سال16 کھرب روپے خیرات کردئیے

datetime 10  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( این این آئی)دنیا کی امیر ترین شخصیت اور ایمازون کے بانی جیف بیزوس 2020 میں 16 کھرب روپے خیرات کر کے دنیا بھر میں سب سے زیادہ خیرات کرنے والی شخصیت بن گئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے ڈیلی میل کی جانب سے شائع کردہ رپورٹ کے مطابق جیف بیزوس نے

گزشتہ برس 10 ارب امریکی ڈالر عطیہ کیے جو کہ پاکستانی کرنسی میں 16 کھرب روپے سے زائد رقم بنتی ہے۔انہوں نے یہ رقم اپنی بیزوس ارتھ فنڈ کو عطیہ کی جو کہ ماحولیاتی آلودگی کے مسائل سے نمٹنے کے لیے این جی اوز کے ساتھ مل کر اقدامات اٹھائے گی۔جیف بیزوس نے گزشتہ ہفتہ کے ایمازون کے سی ای او کے عہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب وہ اپنا زیادہ وقت فلاحی کاموں میں صرف کرنا چاہتے ہیں۔جیف بیزوس کی سابقہ اہلیہ اور دنیا کی تیسری امیر ترین عورت مک کینزی اسکاٹ نے گزشتہ برس5 کھرب 70 کروڑ روپے خیرات کیے۔اسکاٹ کی دولت کی مجموعی طور پر مالیت 58 کھرب تین کروڑ روپے سے زائد ہے  نے کمیونٹی رہنماں کی مدد سے فوڈ بینک، انسانی خدمت کی تنظیموں، نسلی انصاف کی خیراتی تنظیموں کی امداد کی۔مک کینزی اسکاٹ نے کہا کہ وبائی مرض نے امریکیوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ اس سے خواتین اور غربت میں زندگی بسر کرنے والے افراد سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جبکہ لوگوں کی صحت مند زندگی بھی بہت متاثر ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وبائی مرض کورونا وائرس سے ارب پتیوں کی دولت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔مک کینزی اسکاٹ نے اپنے سابق شوہر ایمازون کے بانی جیف بیزوس سے 2019 میں علیحدگی اختیار کی تھی اور دولت کا ایک چوتھائی حصہ وصول کیا تھا۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…