جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب میں کروناکیسز پر 10مساجد سیل، کرفیو کا خدشہ

datetime 9  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)سعودی عرب میں مساجد میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز سامنے آنے پر وزارت مذہبی امور نے 10 مسجدوں کو عارضی طور پر سیل کردیا جبکہ وزارت داخلہ نے ایس او پیز کی خلاف ورزیاں جاری رہنے پر ملک میں دوبارہ کرفیو کے نفاذ کا عندیہ دیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور کی طرف سے جاری ایک بیان میں‌ کہا گیا ہے کہ

مساجد میں افسران، ملازمین و دیگر افراد کے کرونا کا شکار ہونے کے بعد شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے پیش نظر 10 مساجد کو سیل کردیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ بعض مساجد کو 24 اور بعض کو 48 گھنٹوں کیلئے بند کیا گیا ہے اور انتظامیہ کو مساجد میں جراثیم کش اسپرے جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے نئی پابندیاں نافذ کردی گئی ہیں۔ابوظبی کے میڈیا دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نئی پابندیاں فوری طور پر نافذالعمل ہوں گی۔ان کے تحت ابوظبی شہر میں اجتماعات اور تقریبات کے انعقاد کی سختی سے ممانعت کردی گئی ہے،فلم تھیٹر بند رہیں گے۔شادیوں اورخاندانی اجتماعات میں صرف دس افراد شریک ہوسکیں گے۔میڈیا دفتر کے سرکلر کے مطابق اب کسی متوفیٰ کی تجہیز وتدفین میں زیادہ سے زیادہ بیس افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی۔شاپنگ مالوں میں ان کی کل گنجائش کے مقابلے میں صرف 40 فی صد افراد کو جانے کی اجازت ہوگی۔ریستورانوں ، کیفے ، ہوٹلوں اور سرکاری بیچز اور پارکوں میں 60 فی صد تک افراد کو آنے کی اجازت ہوگی۔نجی ملکیتی بیچز اور پیراکی کے تالابوں (سوئمنگ پولز) کو ان کی کل گنجائش کے مقابلے میں صرف 50 فی صد تک کام کرنے کی اجازت ہوگی۔کروناوائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی احتیاطی تدابیر کے تحت جیم خانوں میں بھی صرف 50 فی صد افراد آسکتے ہیں۔سرکلر میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹیکسیوں میں گنجائش 45 فی صد اور بسوں میں 75 فی صد تک محدود کی جارہی ہے۔اس سے زیادہ تعداد میں سواریاں بٹھانے پر پابندی ہوگی۔امارت ابوظبی کی حکومت نے ہفتے کے روز سرکاری ملازمین پر ہر ہفتے کووِڈ-19 کا ٹیسٹ کرانے کی پابندی لازمی قرار دے دی تھی اور دفاتر میں صرف 30 فی صد ملازمین کو حاضرہونے کی ہدایت کی تھی۔ابوظبی کے میڈیا دفتر نے ہفتے کے روز ایک ٹویٹ میں اطلاع دی تھی کہ ’’محکمہ گورنمنٹ سپورٹ نے سرکاری اور

نیم سرکاری اداروں میں ملازمین کی حاضری کم کرنے کی منظوری دی ہے اور اب صرف 30 فی صد ملازمین دفاتر میں حاضر ہوں گے۔اس فیصلے کا مقصد امارت میں کروناوائرس کو پھیلنے سے روکنا،احتیاطی تدابیر کا نفاذ اور ملازمین اور ان کے خاندانوں کی صحت کا تحفظ ہے۔یو اے ای میں دسمبر کے بعد کرونا وائرس کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں اضافے کا رجحان رہا ہے اور روزانہ کووِڈ-19 کے تین ہزار سے زیادہ کیسوں کا اندراج کیا جارہا ہے۔اس کے ساتھ ویکسین لگانے کی مہم بھی بڑی تیزی سے جاری ہے اور اب تک تیس لاکھ سے زیادہ افراد کو کووِڈ-19 کی ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…