جمعرات‬‮ ، 04 ستمبر‬‮ 2025 

جوبائیڈن نے ایران پر عائد پابندیاں اٹھانے کیلئے شرط رکھ دی

datetime 8  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدرجوزف بائیڈن نے واضح کیا ہے کہ ایران کو مذاکرات کی میز پر واپس لانے کے لیے امریکا پابندیاں ختم نہیں کرے گا،اس کے لیے ایران کو پہلے یورینیم کو افزودہ کرنے کا عمل روکنا ہوگا۔انھوں نے یہ بات ایک انٹرویو میں کہی ہے۔ان سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ ایران کو مذاکرات کی میزپر واپس لانے پر آمادہ کرنے کی غرض سے پابندیاں روک دیں گے

توانھوں نے اس کا یہ واضح جواب دیا کہ نہیں۔اس کے بعدجب صحافی نے ان سے یہ پوچھا کہ اگر ایرانی پہلے یورینیم کی افزودگی روک دیتے ہیں تو پھر کیا وہ پابندیاں ہٹا دیں گے تو اس کا صدربائیڈن نے سر ہلاکر ہاں میں جواب دیا۔ان کے اس انٹرویو سے قبل ایران کے رہبرِاعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ اگرامریکا ایران کے خلاف عاید کردہ پابندیوں کو ختم کردیتا ہے تو اس صورت ہی میں وہ 2015ء  میں طے شدہ جوہری سمجھوتے کی تمام شرائط کی پاسداری کرے گا۔یہ اس کا حتمی اور ناقابل تبدیل فیصلہ ہے۔ایران جولائی 2015ء  میں چھے عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری سمجھوتے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یورینیم کو 20 فی صد تک افزودہ کرنا چاہتا ہے جبکہ اس وقت وہ 4.5 فی صد تک یورینیم کوافزودہ کررہا ہے۔اس جوہری سمجھوتے کے تحت ایران یورینیم کو صرف 3.67 فی صد تک افزودہ کرسکتا ہے۔یہ جوہری ہتھیار تیار کرنے کے لیے درکار90 فی صد افزودہ یورینیم سے کہیں کم سطح ہے۔ایران نے دسمبر2020ء  میں قانون سازی کے ذریعے یورینیم کو افزودہ کرنے کے لیے اضافی اور جدیدسینٹری فیوجز مشینیں نصب کرنے کا اعلان کیا تھا۔ویانا میں قائم جوہری توانائی کے عالمی ادارے (آئی اے ای اے) نے حال ہی میں اپنی نئی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران نے جوہری سمجھوتے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اوراس نے اپنے ایک زیرزمین پلانٹ میں جدید سینٹری فیوجز مشینوں پر زیادہ بڑے پیمانے پر یورینیم کی افزودگی شروع کررکھی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…