اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

ابوظبی میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے نئی پابندیاں نافذ

datetime 8  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے  نئی پابندیاں نافذ کردی گئی ہیں۔ابوظبی کے میڈیا دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نئی پابندیاں فوری طور پر نافذالعمل ہوں گی۔ان کے تحت ابوظبی شہر میں اجتماعات اور تقریبات کے انعقاد کی سختی سے ممانعت کردی گئی ہے،فلم تھیٹر بند رہیں گے۔شادیوں اورخاندانی اجتماعات میں

صرف دس افراد شریک ہوسکیں گے۔میڈیا دفتر کے سرکلر کے مطابق اب کسی متوفیٰ کی تجہیز وتدفین میں زیادہ سے زیادہ بیس افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی۔شاپنگ مالوں میں ان کی کل گنجائش کے مقابلے میں صرف 40 فی صد افراد کو جانے کی اجازت ہوگی۔ریستورانوں ، کیفے ، ہوٹلوں اور سرکاری بیچز اور پارکوں میں 60 فی صد تک افراد کو آنے کی اجازت ہوگی۔نجی ملکیتی بیچز اور پیراکی کے تالابوں (سوئمنگ پولز) کو ان کی کل گنجائش کے مقابلے میں صرف 50 فی صد تک کام کرنے کی اجازت ہوگی۔کروناوائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی احتیاطی تدابیر کے تحت جیم خانوں میں بھی صرف 50 فی صد افراد آسکتے ہیں۔سرکلر میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹیکسیوں میں گنجائش 45 فی صد اور بسوں میں 75 فی صد تک محدود کی جارہی ہے۔اس سے زیادہ تعداد میں سواریاں بٹھانے پر پابندی ہوگی۔امارت ابوظبی کی حکومت نے ہفتے کے روز سرکاری ملازمین پر ہر ہفتے کووِڈـ19 کا ٹیسٹ کرانے کی پابندی لازمی قرار دے دی تھی اور دفاتر میں صرف 30 فی صد ملازمین کو حاضرہونے کی ہدایت کی تھی۔ابوظبی کے میڈیا دفتر نے ہفتے کے روز ایک ٹویٹ میں اطلاع دی تھی کہ ”محکمہ گورنمنٹ سپورٹ نے سرکاری اور نیم سرکاری اداروں میں ملازمین کی حاضری کم کرنے کی منظوری دی ہے اور اب صرف 30 فی صد ملازمین دفاتر میں حاضر ہوں گے۔اس فیصلے کا مقصد امارت میں کروناوائرس کو پھیلنے سے روکنا،احتیاطی تدابیر کا نفاذ اور ملازمین اور ان کے خاندانوں کی صحت کا تحفظ ہے۔یو اے ای میں دسمبر کے بعد کرونا وائرس کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں اضافے کا رجحان رہا ہے اور روزانہ کووِڈـ19 کے تین ہزار سے زیادہ کیسوں کا اندراج کیا جارہا ہے۔اس کے ساتھ ویکسین لگانے کی مہم بھی بڑی تیزی سے جاری ہے اور اب تک تیس لاکھ سے زیادہ افراد کو کووِڈـ19 کی ویکسین لگائی جاچکی ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…