منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چڑیا گھر کے اہلکار کو ہلاک کرکے 2 شیرنیاں فرار

datetime 8  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جکارتہ(این این آئی) انڈونیشیا کے جزیرے بورنیو میں مٹی کا تودہ گرنے سے چڑیا گھر کے پنجرے کھل گئے جس میں سے دو شیرنیاں عملے کے رکن کو ہلاک کرکے فرار ہوگئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے میں مسلسل بارشوں کے باعث مٹی کا بڑا تودہ چڑیا گھر پر گر گیا جس کے نتیجے میں کئی جانور دب کر ہلاک ہوگئے اور دو شیرنیاں فرار ہوگئیں۔محکمہ وائلڈ لائف تعاقب کرکے شیرنیوں کے قریب پہنچنے میں کامیاب ہو گئے، اہلکاروں نے بندوق کے

ذریعے شیرنیوں کو نیند کی دوا دی، ایک شیرنی تو فوری طور پر بے ہوش ہوگئی تاہم دوسری شیرنی پر دوا کا اثر نہ ہوا۔دوسری شیرنی مسلسل غرارتی رہی، بعد ازاں ایک اور انجکشن کا اثر نہ ہونے پر اسے گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تاکہ شہریوں کی جان کو محفوظ بنایا جا سکے،ادھر جس پنجرے سے نکل کر دونوں شیرنیاں بھاگی تھیں وہاں قریب ہی چڑیا گھر کے ایک اہلکار کی لاش پڑی ہوئی تھی اور اس کے جسم پر جا بجا شیرنی کے دانتوں کے نشان تھے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…