واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )امریکی صدر جوبائیڈن نے ایران پر عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے سے انکار کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے پابندیاں ختم نہیں کریں گے،
ایران پر پابندیاں عائد رہیں گی۔نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ ایران پہلے ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے یورینیم افزودگی روکے، واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے امریکا سے 21 فروری تک پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔دوسری جانب ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے پابندیاں ختم کرنے تک ایران جوہری معاہدے پر دوبارہ عمل نہیں کرے گا۔ دوسری جانب ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے پابندیاں ختم کرنے تک ایران جوہری معاہدے پر دوبارہ عمل نہیں کریگا۔ ایران کے ائیرفورس کمانڈرز سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھاکہ ایران کی جوہری معاہدیکی پاسداری پر واپسی امریکی پابندیوں کے خاتمے سے ہی ممکن ہے۔ آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ امریکا کو لفظی نہیں عملی لحاظ سیایران پرعائد پابندیاں مکمل ختم کرنا ہوں گی۔خیال رہے کہ گذشتہ دنوں ایرانی وزیرخارجہ نے کہا تھا کہ امریکاجوہری معاہدے میں واپس آئے تو ایران فوری ردِعمل دے گا۔اس بیان پر امریکا کا کہنا تھا کہ جوہری ڈیل بحال کرنے سے متعلق ایران کی تجویز قبول کرنا قبل ازوقت ہوگا۔ترجمان محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ ایران جوہری معاہدیکی تعمیل پر واپس آیا تو امریکا بھی ایسا ہی کریگا۔