اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر میں تیز رفتار انٹرنیٹ سروس 18 ماہ بعد بحال

datetime 6  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر (این این آئی)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ نے تیز رفتار فورجی انٹر نیٹ سروس اٹھارہ ماہ بعد بحال کر دی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے 4جی انٹرنیٹ سروس پانچ اگست 2019کو مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت ختم اور اسکا

فوجی محاصرے کرنے کے کئی گھنٹے قبل معطل کر دی تھی ۔فور جی انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان مقبوضہ علاقے کے پرنسپل سیکرٹری اطلاعات نے ایک ٹویٹ کے ذریعے کیا ۔ بعد ازاں مقبوضہ علاقے کے محکمہ داخلہ نے اس بارے میں باقاعدہ طورپر ایک حکمنامہ جاری کیا۔اٹھارہ ماہ کے طویل عرصے تک تیز رفتار انٹرنیٹ سروس میسر نہ ہونے کی وجہ سے مقبوضہ علاقے کے لوگوں خاص طور پر صحافیوں ، طلباء ، تاجروں ، صنعتکاروں اور شعبہ طب سے وابستہ افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک ایسے وقت میں جب پوری دنیا کو کورونا کی مہلک وفا کا سامنا ہے مقبوضہ علاقے کے لوگ اس عرصے کے دوران اس بیماری کے حوالے سے بھی تازہ ترین معلومات حاصل کرنے سے قاصر رہیں۔نئی دلی میں قائم تھنک ٹینک’انٹرنیشنل کونسل فار ریسرچ آن انٹرنیشنل اکنامک ریلشنز‘‘(آئی سی آر آئی ای آر) کی طرف سے کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ انتظامیہ کی طرف سے مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروسز کی باربار معطلی کے نتیجے میں 2012سے 2017جموں وکشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ نے تیز رفتار فورجی انٹر نیٹ سروس اٹھارہ ماہ بعد بحال کر دی ہے۔   کے دوران علاقے کی معیشت کو چار ہزار کروڑ روپے کانقصان اٹھا نا پڑا ۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…