بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

کسانوں کیساتھ کھڑی ہوں ، کوئی دھمکی مجھے حمایت سے نہیں روک سکتی بھارت میں مقدمہ درج ہونے پر گریٹا نے بھارتیوں کو صاف جواب دیدیا

datetime 6  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی کسانوں کی حمایت کرنے پر اندراج مقدمہ کے بعد ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ نے کسانوں کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔سویڈن سے تعلق رکھنے والی نوجوان رہنماء گریٹا تھنبرگ نے بھارت میں متنازع زرعی قوانین کے خلاف گزشتہ دو ماہ سے

احتجاج کرنیوالے مظاہرین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا تھا جس کے بعد اْن کیخلاف دہلی میں ایف آئی آر درج کی گئی۔گریٹا نے اس ایف آئی آرکے اندراج کے بعد خاموشی توڑتے ہوئے ایک اور ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسانوں کی حمایت کے سلسلے کو جاری رکھیں گی۔انہوں نے لکھا کہ ‘میں کسانوں کے ساتھ کھڑی ہوں اور کسی کی کوئی دھمکی مجھے حمایت سے نہیں روک سکتی’۔گریٹا نے لکھا کہ ‘پرامن کسان مظاہرین کے ساتھ ہوں، کوئی بھی نفرت، دھمکی اس حمایت کو تبدیل نہیں کرسکتی’۔سویڈن سے تعلق رکھنے والی ماحولیاتی کارکن کے خلاف دہلی پولیس کے سائبر سیل نے سیکشن 153 اے اور 120 بی کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…