اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

امریکی نشریاتی ادارے نے الیکشن فراڈ کی افواہوں کو ہوا دینے کے الزام میں اپنا کامیاب پروگرام منسوخ کردیا

datetime 6  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی) امریکی نشریاتی ادارے نے الیکشن فراڈ کی افواہوں کو ہوا دینے کے الزام میں اپنا کامیاب ترین پروگرام منسوخ کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی نشریاتی ادارے نے الیکشن فراڈ کی افواہوں کو ہوا دینے کے الزام میں اپنا کامیاب ترین پروگرام منسوخ کردیا ہے ۔

لیو ڈوبس سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے زبردست حامی سمجھے جاتے ہیں، وہ فوکس بزنس نیٹ ورک کے کامیاب ترین پروگرام کے میزبان ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ڈوبس کا آخری پروگرام نشر کیا گیا، ڈوبس اپنے پروگرامز کے ذریعے الیکشن چوری کی خبریں پھیلانے کا بڑا ذریعہ ثابت ہوئے تھے ۔ڈوبس نے الیکشن چوری کی خبریں اس اعتراف کے بعد بھی پھیلائیں کہ ان کے پاس ثبوت نہیں ہیں۔75 برس کے ڈوبس 2011ء سے امریکی نشریاتی ادارے پر پروگرام کر رہے تھے، لیو ڈوبس اب بھی ٹی وی ریٹنگ کے لحاظ سے کامیاب ٹی وی میزبان کہلائے جاتے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈوبس کا نشریاتی ادارے سے معاہدہ برقرار ہے لیکن ان کا پروگرام دوبارہ آن ایئر ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…