اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

بنگلا دیش کے آرمی چیف قتل میں ملوث اپنے بھائیوں کو ملک سے فرار کرانے میں ملوث نکلے

datetime 6  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بنگلادیش کے آرمی چیف قتل کے ملزمان اپنے بھائیوں کو ملک سے فرار کرنے میں ملوث ہیں۔عرب میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بنگلادیشی حکام اور فوجی جنرل جعلسازی اور اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملوث ہیں۔رپورٹ کے

مطابق بنگلا دیشی حکام نے سرکاری ملازمتوں اور ٹھیکوں میں مالی فوائد حاصل کیے جبکہ بنگلا دیش کے آرمی چیف جنرل عزیز نے قتل کے الزام میں ملوث اپنے دو بھائیوں کو ملک سے فرار کروایا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بنگلا دیش کے آرمی چیف جنرل عزیز احمدکے بھائیوں حارث اور انیس پر1996 میں سیاسی حریف کو قتل کرنے کا الزام ہے، جنرل عزیز احمد نے اپنے بھائی حارث کو ہنگری اور انیس کو ملائیشیا فرار کروایا۔عرب میڈیا کی رپورٹ میں یہ الزام بھی عائد کیا گیا ہے کہ حارث نے بنگلا دیش سے منتقل کی گئی غیر قانونی رقم سے یورپ میں جائیدادیں خریدیں اور کاروبار کیا، حارث نے بنگلا دیشی اعلی حکام کے ساتھ مل کر پولیس میں ہزاروں ڈالر کے عوض ملازمتیں بھی فروخت کیں۔رپورٹ کے مطابق حارث اور انیس بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے محافظ بھی رہ چکے ہیں۔دوسری جانب بنگلا دیش کی وزارت خارجہ نے عرب میڈیا کی رپورٹ کو جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل عزیز کے بھائیوں سے حکومت کا کوئی رابطہ نہیں ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…