اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

روس نے یورپی سفارت کاروں کو ملک سے نکال دیا

datetime 5  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو (این این آئی)روس نے اپوزیشن رہنما الیکسی نوالنی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کی حمایت اور شرکت کرنے پریورپی ممالک کے تین سفارتکاروں کو ملک بد ر کردیا۔ روسی وزارت خارجہ کے مطابق غیرقانونی مظاہروں میں شرکت پر یورپی ممالک جرمنی،

سوئیڈن اور پولینڈ کے سفارتکاوں کو ملک بدر کرنے کا حکم دیا گیا۔گزشتہ دنوں سے روس میں اپوزیشن رہنما الیکسی نوالنی کی گرفتاری اور جیل میں ڈالنے کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے تھے جبکہ روسی پولیس نے سیکڑوں افراد کو گرفتار کیا تھا۔ان مظاہروں میں کئی ممالک کے سفارتکاروں نے بھی شرکت کی تھی جس کے بعد اب روس نے بڑا قدم اٹھایا ہے۔روسی فیصلے پر یورپی ممالک نے شدید احتجاج کیا ہے جبکہ جرمنی نے فیصلے پر نظرثانی نہ کرنے کی صورت میں جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔پولینڈ نے کسی بھی سفارتکار کی جانب سے احتجاج میں شرکت کی تردید کی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ہی ناوالنی پانچ ماہ بعد وطن واپس پہنچے تھے تو انہیں ائیرپورٹ سے ہی حراست میں لیا گیا تھا جس کے بعد جنوری کے آخری ہفتے میں روس بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…