اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

دنیا کا جدید ترین فوجی لباس تیار کرنے کا منصوبہ تیارسامنے آگیا اس لباس کی خصوصیات کیا ہونگی اوریہ کون سا ملک تیار کر رہا ہے ؟

datetime 5  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(این این آئی) روس کے سرکاری دفاعی ادارے ’’روستیک‘‘ نے اعلان کیا ہے کہ وہ دنیا کا جدید ترین فوجی لباس تیار کرے گا جو اتنا مضبوط ہوگا کہ اگر طاقتور مشین گن سے بھی اس پر گولیاں برسائی جائیں تو اس کا کچھ نہیں بگڑے گا۔واضح رہے کہ 0.50 کیلیبر مشین گن (جسے ’’ففٹی کیلبر مشین گن‘‘ بھی کہا جاتا ہے) دنیا کی طاقتور مشین گنوں میں شمار ہوتی ہے۔ ’’روستیک‘‘

کی پریس ریلیز میں اسی مشین گن کا حوالہ دیا گیا ہے۔یہ لباس، جسے صحیح معنوں میں ’’فوجی زرہ بکتر‘‘ کہنا چاہئیے، روس میں ’’سوتنک‘‘ (Sotnik) کے عنوان سے تیار ہونے والے فوجی لباس کی ’’چوتھی نسل‘‘ ہے جس میں موجودہ یعنی ’’تیسری نسل‘‘ کی خوبیاں اور بھی بہتر بنائی جائیں گی۔’’سوتنک کومبیٹ آرمر‘‘ کی تیسری نسل جدید ترین فوجی آلات کے علاوہ نائٹ وڑن (اندھیرے میں دیکھنے کا نظام)، واٹر فلٹر اور اندرونی مواصلاتی نظام سے لیس ہے جبکہ یہ لباس 7.62 ملی میٹر کیلیبر والی رائفل کی گولیاں برداشت کرسکتا ہے۔اس حوالے سے دیکھا جائے تو ’’سوتنک‘‘ کی اگلی (چوتھی) نسل کے لباس میں یہی بلٹ پروف خاصیت واضح طور پر بہتر بنائی جائیں گی۔ یعنی چھوٹی موٹی پستول اور رائفل کے علاوہ طاقتور مشین گن سے فائر ہونے والی گولیاں تک اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکیں گی۔امریکی ویب سائٹ ’’ٹاسک اینڈ پرپز‘‘ نے اپنی ایک حالیہ پوسٹ میں روس کے مذکورہ فوجی لباس کو پیدل دستوں (انفینٹری) کیلیے ’’مستقبل سے ہم آہنگ‘‘ اور متاثر کن ایجاد بھی قرار دیا ہے۔روستیک کے مطابق ’’سوتنک‘‘ کی اگلی نسل 2035 تک روسی فوج کے سپرد کردی جائے گی۔ اگرچہ سوتنک کی موجودہ (تیسری) نسل کے لباس کی گزشتہ جمعے کو روس میں باقاعدہ رونمائی کی جاچکی ہے لیکن یہ معلوم نہیں کہ یہ کب تک روسی فوجیوں کے استعمال میں آنا شروع ہوگا۔دوسری جانب ایک اور امریکی ویب سائٹ ’’فیوچر اِزم‘‘ نے جدید ترین ’’سوتنک‘‘ کو ایک ایسا فوجی لباس قرار دیا ہے جو سپاہیوں کو دورانِ جنگ ’’فوق انسان‘‘ (سپر ہیومن) صلاحیتوں سے مالا مال کردے گا۔یہ بات یقیناً دلچسپی سے پڑھی جائے گی کہ حالیہ چند برسوں کے دوران امریکی ذرائع ابلاغ بہت تواتر سے چین اور روس میں ہونے والی عسکری تحقیق و ترقی (ملٹری ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ) کے بارے میں کچھ زیادہ ہی خبریں شائع کررہے ہیں اور اس حوالے سے افواہوں تک کو حقیقت بنا کر پیش کر رہے ہیں۔یہ تقریباً وہی انداز ہے جو ماضی کی ’’سرد جنگ‘‘ (کولڈ وار) کے زمانے میں مغربی ذرائع ابلاغ میں اختیار کیا جاتا تھا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…