بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

2 سپر پاورز کے درمیان اب تک کشیدگی کم نہ ہونے کے برابر،چین کو روکنا مشن امپاسبل ہے‘ بیجنگ کا امریکہ کو انتباہ

datetime 5  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ /واشنگٹن (این این آئی)امریکہ میں صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کی اپنے ایشیائی اتحادیوں کو چین کے خلاف کھڑا کرنے کی کوششوں کے پیش نظر بیجنگ نے امریکہ کو تنبیہہ کی ہے کہ ’چین کو روکنے کی کوئی بھی کوشش مشن امپاسبل ہے۔دونوں ممالک کے درمیان فوجی کشیدگی امریکہ کے سابق صدر دونلڈ ٹرمپ کے دور میں بڑھی۔ ٹرمپ نے خطے میں پہلے سے

موجود مسائل جیساکہ تائیوان اور جنوبی چینی سمندرسے متعلق جارحانہ موقف اپنایا ہوا تھا۔اس دوران چین نے اپنی فوج جدید آلات سے لیس کرنے کے لیے اربوں خرچ کیے تاکہ چینی صدر شی جن پنگ کے اہداف کے مطابق پیپلز لبریشن آرمی کو 2050 تک مکمل طور پر جدید لڑاکا فورس بنایا جا سکے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق چین کی وزارت دفاع کے ترجمان وو قیان نے  ایک بیان میں کہا کہ حقیقت یہی ہے کہ چین کو روکنا مشن امبازیبل ہے اور اس سے صرف نقصان آپ کو ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ چین اور امریکہ کے فوجی تعلقات اس وقت ایک نئی تاریخی شروعات پر ہیں کیونکہ بائیڈن انتظامیہ نے امریکہ پر محاذ آرائی سے اجتناب اور باہمی احترام کی پالیسی اپنانے کے لیے زور دیا ہے۔بائیڈن کی انتظامیہ سامنے آنے کے بعد بھی دو سپر پاورز کے درمیان اب تک کشیدگی کم ہونے کے کوئی امکانات نظر نہیں آئے ہیں۔گذشتہ کچھ دنوں کے دوران امریکہ نے جنوبی چین کے سمنر پر لڑاکا طیارے بھیجے تھے۔رواں ہفتے امریکہ نے ایشائی ممالک کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کی کوشش بھی کی ہے۔ صدر بائیڈن نے جاپان کے دفاع کا عزم کیا ہے۔اس کے علاوہ نئے وزیر دفاع لوئڈ آسٹن نے جنوبی کوریا، آسٹریلیا اور انڈیا کے ہم منصبوں سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔ آسٹریلیا اور انڈیا وہ ممالک ہیں جن کے چین کے ساتھ تعلقات خوشگوار نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…