اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

بہت ہو گیا اب یمن جنگ میں سعودی عرب کا ساتھ نہیں دیں گے،امریکہ نے ہاتھ کھڑے کر دیے

datetime 5  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آن لائن) میں ایک بڑا اتحاد تھا جس میں حوثی باغیوں کے خلاف دنیا کے تین بڑے ملک مدد کر رہے تھے مگر اب امریکہ نے ان کی مدد کرنے سے ہاتھ پیچھے کھینچ لیا ہے۔ امریکا نے یمن جنگ میں سعودی عرب سے تعاون ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر جو بائیڈن کے مقرر کردہ مشیر

برائے قومی سلامتی جیک سلیوان کے مطابق امریکاکی پالیسی میں اس حوالے سے تبدیلیوں کا اعلان آج کردیا جائے گا۔2014 میں یمنی حکومت اور حوثی باغی تحریک کے مابین شروع ہونے والی جھڑپوں کے بعد سعودی عرب نے آٹھ عرب ممالک کے ساتھ ملک کر یمن میں کارروائیاں کرنے کے لیے ایک عسکری اتحاد تشکیل دیا تھا۔ اس اتحاد کی حوثیوں کے خلاف فضائی کارروائیوں میں امریکا، برطانیہ اور فرانس کی مدد بھی حاصل ہوتی تھی۔عالمی مبصرین کا کہنا ہے کہ یمن کے تنازع میں بائیڈن کی جانب سے سعودیہ کے ساتھ فوجی تعاون ختم کرنے کے فیصلے سے حوثیوں اور یمنی حکومت کے مابین جاری جنگ متاثر ہوگی۔اس سے قبل امریکا متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت بند کرچکا ہے۔امریکی صدر کے مشیر برائے قومی سلامتی کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے جزیرہ نما عرب میں القاعدہ کے خلاف جاری امریکی کارروائیاں متاثر نہیں ہوں گی۔متوقع طور پر صدر بائیڈن یمن کے لیے نمائندہ خصوصی کا اعلان بھی کریں گے۔ اس فیصلے کے بعد عرب دنیا میں ٹرمپ حکومت کے دور کی پالیسیوں میں ایک بڑی تبدیلی آجائے گی۔خیال رہے کہ صدر بائیڈن نے اپنی انتخابی مہم کے دوران بھی یمن جنگ میں سعودی عرب کی حمایت ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جبکہ اس سے قبل حوثی باغیوں کو بھی دہشت گرد قرار دینے کی بات سے بھی امریکہ پیچھے ہٹ چکا ہوا ہے بظاہر ایسا نظر آ رہا ہے کہ نئے امریکی صدر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں سے بہت مختلف چل رہے ہیں تاہم ان کے ان فیصلوں کے نتائج کیا برآمد ہوں گے یہ آنے والا وقت بتاے گا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…