اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

چین میں ایغور افراد کے لیے بنائے گئے تربیتی کیمپوں میں مسلم خواتین کی آبرو ریزی کا انکشاف،برطانوی نشریاتی ادارے نےبڑا دعویٰ کر دیا

datetime 5  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن /بیجنگ (این این آئی)امریکا نے چین میں ’تربیتی کیمپوں‘ میں ایغور اور دیگر مسلم عورتوں کے ساتھ منظم طریقے سے آبرو ریزی اوراستحصال کی خبروں پر ’انتہائی تشویش‘ کا اظہار کیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ چین کے سنکیانگ صوبے میں تربیتی کیمپوںمیں نسلی ایغور اور دیگر مسلم اقلیتو ں کے خلاف ہونے والی زیادتیوں کے سنگین مضمرات ہوں گے۔ اس نے ایغور اور

دیگر مسلم خواتین کے ساتھ منظم انداز میںآبرو ریزی اور استحصال کی خبروں پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ایک برطانوی نشریاتی ادارے نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ چین میں ایغور افراد کے لیے بنائے گئے تربیتی کیمپوںمیں خواتین کے ساتھ منظم انداز میںبے آبرو کیا جاتا ہے، انھیں ہراساں کیا جاتا ہے اور ان پر تشدد کیا جاتا ہے۔متعدد سابق قیدیوں اور ایک گارڈ نے نشریاتی ادارے کو بتایا کہ خود ان کے ساتھ اس طرح کا ہولناک تجربہ ہوچکا ہے یا وہ ایسے منظم طریقے سے اجتماعی آبرو ریزی اور اذیت رسانی کے شاہد رہے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان نے ان خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں ان خبروں پر انتہائی تشویش ہے۔ یہ سنکیانگ میں ایغور اور دیگر مسلم اقلیتوں کے لیے بنائے گئے تربیتی کیمپوں میں خواتین کے ساتھ منظم طریقے سےآبروریزی اوراستحصال کے براہ راست ثبوت ہیں۔امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان نے سنکیانگ میں چین پرانسانیت کے خلا ف جرائم اور نسل کشی‘ کے امریکی الزامات کا اعادہ کیا اور کہا ’’ان مظالم نے ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے اور ان کے یقینا سنگین مضمرات ہوں گے۔امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ چین کو سنکیانگ میں ایغور اقلیتوں پر ہونے والی دیگر زیادتیوں کے علاوہ آبرو ریزی کے ان الزامات کی بین الاقوامی مشاہدین کے ذریعہ فوری اور آزادانہ تفتیش کی اجازت دینی چاہیے۔امریکی عہدیدار نے ‘مضمرات‘ کے حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کہ تاہم کہا کہ امریکا اپنے دیگر حلیفوں کے ساتھ ان زیادتیوں کی مذمت کرے گا اور اس کے لیے قصور وار افراد کا احتساب کرنے نیز مستقبل میں اس طرح کے استحصال کو روکنے کے لیے تمام مناسب ذرائع پر غور کرے گا۔سابق صدر ڈونلد ٹرمپ کی انتظامیہ نے سنکیانگ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث چینی عہدیداروں اور کمپنیوں کے خلاف پابندیاں عائد کردی تھیں۔

نئے صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے ذمہ داری سنبھالنے کے بعد کہا تھا کہ وہ سنکیانگ اور دیگر معاملات کے حوالے سے سخت موقف برقرار رکھے گی۔چین سنکیانگ میں کسی بھی طرح کی زیادتی کے الزامات کی تردید کرتا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ وہاں تعمیر کردہ عمارتوں میں ایغور مسلمانوں کو ووکیشنل ٹریننگ دی جاتی ہے تاکہ انہیں اسلامی انتہا پسندی اور علیحدگی پسندی سے باہر نکلنے میں مدد مل سکے۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان وانگ وین بین نے

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے حقائق سے بالا تر قرار دیا اور الزام لگایا کہ جن لوگوں سے اس سلسلے میں انٹرویو کیا گیا وہ متعدد مرتبہ جھوٹی اطلاع فراہم کرنے میں مدد گار پائے گئے ہیں۔گزشتہ برس ایک جرمن محقق نے چین پر الزام لگایا تھا کہ سنکیانگ میں مسلم عورتوں کو زبردستی بانجھ بنایا جا رہا ہے، انہیں حمل ساقط کرنے کے لیے مجبور کیا جاتا ہے اور ڈرا دھمکا کر فیملی پلاننگ کرائی جاتی ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…