اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

دبئی میں افسوسناک حادثہ پیش آ گیا، متعدد افراد شدید زخمی ،زخمیوںمیں 12پاکستانی بھی شامل

datetime 5  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی( آن لائن )دبئی میں صبح سویرے ایک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 12 پاکستانیوں سمیت 15 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ حادثہ ایک منی وین کو پیش آیا ہے جس میں پاکستانی اور بنگلہ دیشی کارکنان سوار تھے۔ پولیس کے مطابق دبئی کی حسا روڈ پر صحیح شعیب کے علاقے میں صبح آٹھ بجے کے قریب ایک منی وین نے دوسری منی وین کو ٹکر مار دی ، جس کے نتیجے میں

ان وینز میں سوار 15 افراد زخمی ہو گئے جن میں 12 پاکستانی بھی شامل تھے۔دو زخمی افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک منی وین نے دوسری وین کو غلط طور پر اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی۔ جس کے نتیجے میں ان کے میں تصادم ہو گیا۔ حادثے کا شکار دونوں منی وینز میں غیر ملکی کارکنان سوار تھے۔ایک وین میں سکریپ مینوفیکچرنگ کمپنی کے کارکنان کو منزل پر لے جا رہی تھی جبکہ دوسری وین میں الیکٹرک پینلز تیار کرنے والی فرم کے ملازمین سوار تھے۔دبئی ٹریفک پولیس کے جنرل ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر سیف مہیر المزروعی اس حادثے کے فورا بعد جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ جبکہ پولیس پٹرولنگ گاڑیاں اور ایک بس ایمبولینس بھی پہنچ گئی۔ تمام زخمی افراد کو DIP کے این ایم سی رائل ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں 3 بنگلہ دیشی بھی شامل ہیں۔ NMC ہسپتال کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس واقعے میں کسی شخص کی جان تو نہیں گئی، البتہ 2 افراد کو شدید چوٹیں آئیں جن کا آئی سی یو وارڈ میں علاج چل رہا ہے۔سات معمولی زخمی کارکنان کی مرہم پٹی کے بعد انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ چھ افراد ایسے ہیں جنہیں گاڑی میں نصب راڈز اور آئرن شیٹس لگنے سے گہرے زخم آئے ہیں، انہیں ٹانکے لگائے جا رہے ہیں اور کچھ کی ہڈیاں بھی فریکچر ہوئی ہیں۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ڈرائیورز سے تفتیش جاری ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…