جکارتہ (این این آئی)انڈونیشیا میں کورونا سے ہونے والی اموات بڑھنے پر قبرستانوں میں جگہ کم پڑنے لگی۔انڈونیشیا میں اب تک کورونا سے 80 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔جکارتہ میں نئی قبروں کیلئے جگہ بنائی جارہی ہے۔ادھر امریکا میں نئیکورونا کیسزاوراسپتالوں میں
زیرعلاج مریضوں کی تعداد کم ہونے لگی لیکن ماہرین نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطرہ اب بھی برقرار ہے۔امریکا میں کورونا سے ہونے والی اموات ساڑھے چار لاکھ سے بڑھ گئی ہیں۔فرانسیسی حکومت کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا کے حوالے سے صورحال بدستور خراب ہے لیکن نئے لاک ڈاؤن کا نفاذ ابھی ضروری نہیں۔آسٹریلیا کے شہر ملیبورن میں قرنطینہ ہوٹل ملازم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر شہر میں دوبارہ پابندیاں نافذ کردی گئی ہیں۔برطانیہ میں آسٹرازینیکا اور فائزر ویکسین کے شاٹس ملا کر مریضوں کو دیے جانے کا ٹرائل شروع کردیاگیا ہے۔ ٹرائل میں دونوں ویکسین کے اثرات کا جائزہ لیا جائے گا،ابتدائی نتائج جون تک آنے کا امکان ہے۔