جمعہ‬‮ ، 20 مارچ‬‮ 2026 

اسرائیل کا شام پر میزائل حملہ، شامی فوج کا بھرپور جواب

datetime 5  فروری‬‮  2021 |

دمشق(آن لائن ) اسرائیل نے شام کے جنوبی حصے پر میزائل حملہ کیا جس کو شامی فوج نے ناکام بنادیا۔عرب میڈیا کے مطابق جنوبی شام میں گزشتہ روز اسرائیلی افواج نے میزائلوں سے حملہ کیا جس کو میزائیل دفاعی نظام کے باعث ناکام بنادیا گیا،اسرائیلی نے گولان کی جانب سے زمین سے زمین پر مار کرنے والے متعدد میزائیل فائر کیے

تاہم شامی افواج نے تمام میزائیلوں کو ہوا میں ہی تباہ کردیا۔شام میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق اسرائیل نے حملے میں حکومتی افواج اور ایرانی ملیشیا کو نشانہ بنایا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسرائیل کے شام پر حملے میں 57 افراد ہلاک ہوگئے تھے میں جس میں حکومتی افواج سمیت دیگر افراد بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب ایران نے شام میں اپنی ہمنوا ملیشیاؤں کے لیے جنگجو بھرتی کرنے کا سلسلہ جاری کھا ہوا ہے۔ ان ملیشیاؤں میں لبنانی حزب اللہ سرفہرست ہے۔ اس کا مقصد شامی اراضی پر ایران کے وجود کو مضبوط بنانا ہے۔ شام میں انسانی حقوق کے مرکز المرصد نے تصدیق کی ہے کہ حالیہ عرصے میں تقریبا 18 ہزار افراد نے ان ملیشیاؤں میں شمولیت اختیار کی۔بھرتیوں کی یہ کارروائیاں شام میں ایران کے وجود کو کمزور کرنے کی کوششوں کے باوجود عمل میں آ رہی ہیں۔ خواہ یہ کوشش اسرائیل کی جانب سے مسلسل حملوں کی صورت میں ہو یا پھر ایران کی ملیشیاؤں کے نفوذ کے علاقوں میں روس کا کردار مضبوط بنانے کی شکل میں ‘ایرانی فورسز اور اس کی ہمنوا ملیشیاؤں کی قیادت نے شام کے جنوبی حصے اور فرات کے مغربی علاقے میں بھرتیوں کے عمل پر خصوصی توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔ ان میں المیادین شہر اور اس کے نواحی اور دیہی

علاقے، البوکمال کا علاقہ اور فرات کے مغرب میں دیر الزور صوبے کا دیہی علاقہ نمایاں ہے۔ یہ بھرتیاں درعا کے شمال میںالعرین بریگیڈز کے نام سے موجود گروپ میں ہو رہی ہیں۔شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد کے اعداد و شمار کے مطابق شام کے جنوب میں ایرانی فورسز اور اس کی ہمنوا ملیشیاؤں کی صفوں میں رضا

کاروں کی تعداد 9600 سے زیادہ ہو چکی ہے۔ اسی طرح فرات کے مغرب میں دیر الزور کے دیہی علاقے میں کچھ عرصہ قبل ایرانی فورسز اور اس کی ہمنوا ملیشیاؤں کی صفوں میں 8350 افراد بھرتی ہوئے۔ ان میں نوجوان اور مختلف عمر کے شامی باشندے شامل ہیں۔المرصد کے مطابق ایسے میں جب کہ روس شمالی شام میں ترکی کے ساتھ سمجھوتوں میں مصروف ہے‘ ایرانی ملیشیائیں اس موقع سے فائدہ اٹھا کر جنوبی علاقوں میں بھرتی کی کارروائیوں میں اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…