اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

دنیا کا بلند ترین جھولا عوام کیلئے کھول دیا گیا

datetime 5  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آن لائن )بلند و بالا اور گھومتی عمارتوں کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والے دبئی کے تھیم پارک میں دنیا کے بلند ترین جھولے (سوئنگ رائیڈ) کو باقاعدہ طور پر عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ پارکس دبئی کے تھیم پارک میں بالی ووڈ اسکائی

فلائر (Bollywood Skyflyer) جھولا ٹیسٹنگ کے مراحل کی کامیابی کے بعد باقاعدہ طور پر عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ اس جھولے کی کل اونچائی 460 فٹ ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ سوئنگ رائیڈ امریکی ریاست فلوریڈا کے 450 فٹ بلند اورلینڈو فلائر سے بلند ہے جسے اب تک دنیا کا بلند ترین جھولا مانا جاتا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جھولے میں سواری کے لیے ا?نے والے افراد ہوا میں اونچی ترین اڑان کے مزے لیتے ہیں جہان وہ اپنی نشست کے گرد گھومتے ہوئے پارک کا مکمل فضائی نظارہ کر سکتے ہیں۔تھیم پارک کے جنرل منیجر ملٹن ڈی سوزا کے مطابق بالی ووڈ اسکائی فلائر 421 ٹن اسٹیل سے بنا ہے جس سے تعمیر کرنے میں 600 دن لگے اور نصب کرنے میں مزید 120 دن لگے۔‘بالی ووڈ پارکس دبئی’’ دبئی پارکس اینڈ ریزورٹس کا حصہ ہے اور ایک محتاط اندازے کے مطابق سال 2019 میں اس تھیم پارک میں قریباً 26 لاکھ لوگوں نے سیر کی۔ سال 2020 میں عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب یہ تھیم پارک زیادہ تر بند رہا۔ڈی سوزا کا کہنا ہے کہ اس سال کے اکر تک یہ تھیم پارک مزید عالمی ریکارڈ بنانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…